جنوبی یوکرین میں جوہری پاور پلانٹ کے قریب روسی فورسز کا راکٹ حملہ
جنوبی یوکرین کے ایک مقامی رہنما نے بتایا ہے کہ روسی فورسز کی جانب سے داغے جانے والے سات ر اکٹ علاقے کے ایک قصبے ز اپوریژیا کی رہائشی عمارتوں پر گرے جس سے ایک شخص ہلاک اور کم از کم پانچ یورپ کے سب سے بڑے ایٹمی پاور پلانٹ کے قریب پھنس گئے ہیں۔
ایسو سی ایٹڈ پریس کے مطابق جمعرات کو ہونے والے حملے یوکرین کے صدر کے اس اعلان کے چند گھنٹے بعد ہوئے کہ ملک کی فوج نے روس کے غیر قانونی طور پر الحاق کیے گئے علاقوں میں سے ایک کے مزید تین دیہاتوں پر دوبارہ قبضہ کر لیا ہے۔
زاپورژیا میں یورپ کا سب سے بڑا ایٹمی پلانٹ واقع ہے، جو اب روس کے قبضے میں ہے۔ اسی نام کا ایک شہر بدستور یوکرین کے کنٹرول میں ہے۔
توقع ہے کہ اقوام متحدہ کے جوہری نگراں ادارے کے سربراہ پاور پلانٹ کی صورتحال پر بات چیت کے لیے اس ہفتے کیف کا دورہ کریں گے۔
تھائی لینڈ کے ایک چائلڈ کیئر سینٹر پر فائرنگ سے بچوں سمیت 30 افراد ہلاک
تھائی لینڈ کی پولیس نے کہا ہے کہ ملک کے شمال مشرق میں بچوں کی دیکھ بھالکے ایک مرکز میں فائرنگ کے ایک واقعے میں 30 سے زیادہ لوگ ہلاک ہو گئے جن کی اکثریت بچوں کی ہے ۔
ایسو سی ایٹڈ پریس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ قصبے نونگبوا لامفو کے چائلڈ کئیر سنٹر میں سہ پہر کے وقت ایک مسلح شخص نے گھس کر فائر نگ شروع کر دی اور30 افراد کو گولیاں مارکر ہلاک کرنے کے بعد اس نے خود کو بھی ہلاک ک کر لیا۔
علاقائی پبلک افئیرز کے دفتر کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ اب تک 26 اموات کی تصدیق ہو چکی ہے جن میں سے23 بچے، دو اساتذہ اور ایک پولیس افسر تھا۔
۔فوری طور پر مزید تفصیلات حاصل ہیں ہو سکیں
یونان: سمندر میں کشتی ڈوبنے سے کم ازکم 16 تارکین وطن ہلاک
یونان کے پانیوں میں دو الگ الگ واقعات میں دو کشتیوں کےڈوب جانےسے کم از کم 16 تارکین وطن ہلاک ہو گئے ہیں اور امدادی کارکن ابھی تک درجنوں لا پتہ افراد کو تلاش کر رہےہیں۔
ایسو سی ایٹڈ پریس کے مطابق یونان کے ساحلی محافظوں کا کہنا ہے کہ بدھ کے روز مشرقی جزیرے لیسبوس کے قریب ایک کشتی کے ڈوبنےکےبعد جس پر 40 مسافر سوار تھے 16 نعشیں نکالی کی جا چکی ہیں جو سب کی سب نوجوان افریقی عورتیں ہیں۔
ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق ساحلی محافظوں نے پانچ افراد کوزندہ بچا لیا۔
رات کے وقت کئی سو کلومیٹر دور کیتھیرا جزیرے کے قریب ایک اور امدادی کوشش شروع کی گئی، جہاں تقریباً 100 تارکین وطن کو لے جانے والی ایک بادبانی کشتی چٹانوں سے ٹکرانے ے بعد ڈوب گئی تھی۔
فلوریڈا: صدر بائیڈن کا سمندری طوفان ایان سے متاثرہ علاقوں کا دورہ
امریکی صدر جو بائیڈن اور خاتون اول جل بائیڈن نے بدھ کے روز فورٹ مائرز، فلوریڈا کا دورہ کیا اور صدارتی ہیلی کاپٹر میرین ون میں سمندری طوفان ایان سے ہونے والے نقصانات کا فضائی جائزہ لیا اور مہلک، طاقتور طوفان سے متاثر ہونے والے حکام، رہائشیوں اور کاروباری مالکان سے ملاقات کی ۔
ایان سے امریکی ہلاکتوں کی تعداد کم از کم 109 ہو گئی ہے،جن میں سے 105 اموات فلوریڈا اور باقی شمالی کیرولائنا میں ہوئیں۔ فلوریڈا کی لی کاؤنٹی میں 50 سے زیادہ اموات کی اطلاع ملی ہے۔
بائیڈن نے بحالی کی کوششوں پر گفتگو کےلیے ریاستی اور مقامی رہنماؤں سے ملاقات کی جن میں ری پبلکن گورنر ران ڈیسینٹس اور سینیٹر مارکو روبیو اور رک اسکاٹ شامل ہیں۔
انہوں نےکہاکہ فلوریڈا کےلوگ سانحے کی انشورنس کے بغیر اپنے گھروں اور گاڑیوں کی مرمت یا تبدیلی کے یئےوفاقی فنڈز سے 80 ہزار ڈالر تک کے اہل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں فلوریڈا کے لوگوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ آپ جان لیں کہ میر ا آپ سے اور امریکہ کے ساتھ وعدہ ہےکہ ہم آپ کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے ۔ ہم پورے پراسس میں آپ کو دیکھیں گے"۔
ایان 28 ستمبر کو زیادہ سےزیادہ 240 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کی ہواوں کے ساتھ کیٹیگری چار کے خطرناک طوفان کےطور پر فلوریڈا سے ٹکرایا تھا اور ریاست بھر کے بیس لاکھ لوگوں کو بجلی سےمحروم کر دیا۔ یوٹیلیٹی کمپنیوں کے عہدےداروں کا کہنا ہے کہ وہ اپنے کم از کم 95 فیصد صارفین کےلیےممکنہ طور پر جمعےیا ہفتے کو بجلی بحال کر سکیں گے۔ تباہ شدہ گھروں اور عمارتوں سے1500متاثرین کو بچایا جا چکا ہے۔