رسائی کے لنکس

کابل میں ایک خاتون عالمی ادارے کے ایک کلینک میں کام کر رہی ہے۔ 26 جنوری 2023
کابل میں ایک خاتون عالمی ادارے کے ایک کلینک میں کام کر رہی ہے۔ 26 جنوری 2023

اقوام متحدہ کا طالبان سے خواتین پر عالمی داروں میں کام کی پابندی اٹھانے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے ماہرین نے طالبان کے اس حالیہ حکم نامے کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے جس میں افغان خواتین کے افغانستان میں اقوام متحدہ کے ساتھ کام کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

12:29 7.10.2022

ایک کروڑ 15 لاکھ امریکیوں نے کووڈ۔19 ویکسین کا اپ ڈیٹڈ بوسٹر لگوا لیا

بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے مراکز نے جمعرات کو کہا کہ امریکہ میں تقریباً 3.9 ملین لوگوں کو گزشتہ ہفتے کے دوران کووڈ۔19 کے اپ ڈیٹڈ بوسٹر شاٹس لگے ہیں ۔

سی ڈی سی نے کہا کہ 5 اکتوبر تک، پہلے پانچ ہفتوں میں جب اپ ڈیٹڈ بوسٹرز دستیاب تھے،کل ایک کروڑ 15 لاکھ امریکی شاٹس لگوا چکے تھے ۔ جب کہ 28 ستمبر تک شاٹ لگوانے والوں کی تعداد76 لاکھ تھی ۔

ایک کروڑ 15 لاکھ کی تعداد 12 سال یا اس سے زیادہ عمر کے ان 21 کروڑ 55 لاکھ افراد میں سے صرف 5.3٪ کی نمائندگی کرتی ہے جو بوسٹر شاٹس لگوانے کے اہل ہیں کیونکہ انہوں نے اپنی بنیادی ویکسینیشن سیریز مکمل کر لی ہے۔

ایک غیر منافع بخش ادارے کائزر فیملی فاونڈیشن کے ایک سروے سے ظاہر ہوا کہ امریکہ میں لگ بھگ دو تہائی بالغ افراد اپ ڈیٹد کووڈ۔ 19 بوسٹرز جلد لگوانے کا ارادہ نہیں رکھتے۔

06:07 7.10.2022

نیویارک کی اشرافیہ کو دھوکہ دینے والی اینا سوروکین جیل سے رہا

اینا سوروکین
اینا سوروکین

روسی نژاد اینا سوروکین، جن پر الزام تھا کہ انہوں نے جرمن جائیداد کی وارث ہونے کا دعویٰ کر کے نیویارک شہر کی اشرافیہ کو دھوکہ دیا اور اس الزام میں انہیں سزا بھی سنا دی گئی، اب انہیں وفاقی جیل سے رہا کیا جا رہا ہے۔

ایک امیگریشن جج نے بدھ کے روز انہیں رہا کرنے کا حکم دیا۔

اس حکم کے تحت انہیں 10 ہزار ڈالر کی ضمانت ادا کرنے اور الیکٹرانک نگرانی کے ساتھ 24 گھنٹے گھر میں قید رہنا ہوگا۔ انہیں انسٹاگرام، ٹویٹر، فیس بک اور ٹک ٹاک سمیت کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم تک رسائی سے بھی روک دیا گیا ہے۔

31 سالہ اینا نیٹ فلکس کی سنسنی خیز سیریز "انوینٹنگ اینا" کی ریلیز کے بعد بین الاقوامی گفتگو کا موضوع بن گئی تھیں۔

اینا سوروکین، جو اپنا نام اینا ڈیلوی بتاتی ہیں، اپنے ویزا سے زائد قیام کے باعث 17 ماہ سے امریکی امیگریشن اور کسٹمز انفورسمنٹ کی تحویل میں تھیں۔

2019 میں انہیں 4 سے 12 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی تاہم گزشتہ سال اچھے برتاؤ کی وجہ سے عدالت نے انہیں جلد رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

06:02 7.10.2022

بائیڈن نے محض چرس رکھنے کے الزام میں گرفتار ہزاروں لوگوں کو معاف کردیا

صدر جو بائیڈن نے ان ہزاروں شہریوں کو معاف کرنے کا فیصلہ کیا ہے جن کو محض چرس اپنے پاس رکھنے کے جرم میں سزادی گئی تھی۔
صدر جو بائیڈن نے ان ہزاروں شہریوں کو معاف کرنے کا فیصلہ کیا ہے جن کو محض چرس اپنے پاس رکھنے کے جرم میں سزادی گئی تھی۔

امریکہ کے ایک وفاقی قانون پر عمل کرتے ہوئے صدرجو بائیڈن نے ان ہزاروں شہریوں کو معاف کرنے کا فیصلہ کیا ہے جن کو محض چرس اپنے پاس رکھنے کے جرم میں سزادی گئی تھی۔

اس فیصلے کو صدر بائیڈن کی انتظامیہ کی طرف سے منشیات رکھنے کے فعل کو غیر مجرمانہ قرار دینے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔ کسی شخص کے قبضے میں منشیات ہونے جرم قرار دینا غیر سفید فام لوگوں کو سب سے زیادہ متاثر کرتا ہے۔

05:57 7.10.2022

امریکی شہر کی انتظامیہ سیاہ فام شخص کی پولیس حراست میں موت پر بارہ ملین ڈالر ہرجانہ اداے کرے گی

ریاست نیویارک کے شہر رو چیسٹر کے حکام اس سیاہ فام آدمی ڈینیئل پروڈ کے بچوں کو بارہ ملین ڈالر ادا کریں گے۔
ریاست نیویارک کے شہر رو چیسٹر کے حکام اس سیاہ فام آدمی ڈینیئل پروڈ کے بچوں کو بارہ ملین ڈالر ادا کریں گے۔

امریکہ کی ریاست نیویارک کے شہر رو چیسٹر کے حکام اس سیاہ فام آدمی ڈینیئل پروڈ کے بچوں کو بارہ ملین ڈالر ادا کریں گے جو ایک برفانی روز پولیس کی تحویل میں سانس بند ہونے کے بعد انتقال کر گئے تھے۔

اس تصفیہ کی منظوری ایک وفاقی جج نے جمعرات کو عدالتی دستاویز کی صورت میں دی۔ روچسٹر کے میئر ملک ڈی ایونز نے ایک بیان میں کہا کہ یہ معاہدہ شہر کے لیے "بہترین فیصلہ" تھا۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG