رسائی کے لنکس

کابل میں ایک خاتون عالمی ادارے کے ایک کلینک میں کام کر رہی ہے۔ 26 جنوری 2023
کابل میں ایک خاتون عالمی ادارے کے ایک کلینک میں کام کر رہی ہے۔ 26 جنوری 2023

اقوام متحدہ کا طالبان سے خواتین پر عالمی داروں میں کام کی پابندی اٹھانے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے ماہرین نے طالبان کے اس حالیہ حکم نامے کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے جس میں افغان خواتین کے افغانستان میں اقوام متحدہ کے ساتھ کام کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

11:13 10.10.2022

اوپیک پلس کا تیل کی پیداوار میں کمی کا فیصؒہ غیر دانشمندانہ ہے: امریکی وزیر خزانہ

امریکی وزیر خزانہ جینٹ ییلن عالمی معیشت سے متعلق ایک کانفرنس سے خطاب کر رہی ہیں۔ فائل فوٹو
امریکی وزیر خزانہ جینٹ ییلن عالمی معیشت سے متعلق ایک کانفرنس سے خطاب کر رہی ہیں۔ فائل فوٹو

فنانشل ٹائمز کی اتوار کی ایک خبر کے مطابق ، امریکی وزیر خزانہ جینٹ ییلن نے کہا ہے کہ اوپیک پلس گروپ کی جانب سے تیل کی پیداوار میں کمی کا فیصلہ عالمی معیشت ، خاص طور پر ابھرتی ہوئی منڈیوں کے لیے غیر مددگار اور غیر دانشمندانہ ہے ۔

اخبار کو دیے گئے ایک انٹرو یو میں انہوں نے کہا کہ ،" ہم ترقی پذیر ملکوں کے بارے میں اور انہیں درپیش مسائل کے بارے میں فکر مند ہیں"۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق انہوں نے اتحادیوں پر بھی یوکرین کو مالی امداد بھیجنے میں سست روی کا مظاہرہ کرنے پر تنقید کی ۔

انہوں نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ کچھ ملکوں نے جنہوں نے معاونت کا وعدہ کیا تھا ، امدادی رقم منتقل نہیں کی ہے، مزید کہا کہ،' "یوکرین کو امدادی رقم کی فراہمی کی رفتار بہت زیادہ سست ہے" ۔

11:06 10.10.2022

یوکرین کے ایک جوہری بجلی گھر کے پاور پلانٹ کی مرمت کے بعد بجلی کی فراہمی شروع ہو گئی

یوکرین کے جوہری بجلی گھر زاپوریژ ژینا کی حفاظت پر گارڈز تعینات ہیں۔ فائل فوٹو
یوکرین کے جوہری بجلی گھر زاپوریژ ژینا کی حفاظت پر گارڈز تعینات ہیں۔ فائل فوٹو

اقوام متحدہ کے جوہری نگران ادارے نے کہا ہے کہ یوکرین کے نیوکلیئر پاور پلانٹ کو جانے والی ایک بیرونی پاور پلانٹ کی اتوار کے روز اس کی مرمت کر دی گئی جب گولہ باری نے یورپ کےاس سب سے بڑے نیوکلئیر پاور پلانٹ کا رابطہ گرڈ سے منقطع کر دیا تھا اور اسے ہنگامی ڈیزل جنریٹرز کا سہارا لینا پڑا ۔

ایسو سی ایٹڈ پریس کے مطابق جوہری توانائی کے بین الاقوامی ادارے نے کہا ہے کہ 750 کلو وولٹ لائن کو یوکرینی انجینئروں کی جانب سے مرمت کے کام کے بعد اتوار کی شام دوبارہ پلانٹ سے جوڑ دیا گیا۔

جس کے بعد پلانٹ نے ان جنریٹرز کو بند کرنا شروع کر دیا جنہیں ہفتے کی صبح گرڈ سے ا س کا رابطہ منقطع ہو جانے کے بعد اسےبجلی فراہم کرنے کے لئے چلایا گیا تھا

آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ گرڈ سے دوبارہ رابطہ "ابھی تک ایک غیر یقینی صورتحال میں ایک عارضی ریلیف ہے۔

10:58 10.10.2022

ہیٹی میں بدامنی پر قابو پانے کے لیے کثٰیر ملکی ایکشن فورس بنائی جائے: انتونیوگوئترس

اقوام متحدہ؛ کے سیکرٹری جنرل یوکرین پر سلاتمی کونسل کے ایک اجلاس میں شریک ہیں۔ 22 ستمبر 2022
اقوام متحدہ؛ کے سیکرٹری جنرل یوکرین پر سلاتمی کونسل کے ایک اجلاس میں شریک ہیں۔ 22 ستمبر 2022

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے سلامتی کونسل کو ایک خط پیش کیا ہے جس میں ہیٹی سے مدد کی درخواست کے بعد تجویز دی گئی ہے کہ تیزی سے کارروائی کرنے والی ایک ایکشن فورس کو فوری طور پر فعال کیا جائے کیونکہ جرائم پیشہ گروہوں اور مظاہرین نے ملک کو مفلوج کرکے رکھ دیاہے۔

ایسو سی ایٹڈ پریس کے مطابق اس خط میں ، جسے ایسوسی ایٹڈ پریس نے دیکھا تھا لیکن اسے عام نہیں کیا گیا ہے، ہیٹی کی نیشنل پولیس کی مدد کے لیے ایک یا کئی رکن ملکو ں کی طرف سے تعینات ایک تیز رفتار ایکشن فورس کو فوری طور پر فعال کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

مجوزہ فورس "مسلح گروہوں کی طرف سے لاحق خطرے کو دور کرے گی اور اہم بنیادی ڈھانچے اور سہولیات کو فوری تحفظ فراہم کرے گی۔ " جب کہ وہ پانی ، ایندھن ، خوراک اور طبی سازو سامان کو مرکزی بندر گاہوں اور ہوائی اڈوں سے کمیونیٹیز اور صحت کے مراکز تک بحفاظت پہنچانے میں مدد کرے گی۔

10:33 10.10.2022

بوسنیا کے حزب اختلاف کی عام انتخابات میں بڑے پیمانے پر جعل سازی کے خلاف مظاہرے

بوسینا میں انتخابات میں مبینہ۔ جعل سازی کے خلاف حزب اختلاف کی ریلی ۔ 9 اکتوبر 2022
بوسینا میں انتخابات میں مبینہ۔ جعل سازی کے خلاف حزب اختلاف کی ریلی ۔ 9 اکتوبر 2022

بوسنیا میں ہزاروں لوگوں نے روس نواز بوزنیائی سرب لیڈ ر پر اس سال کے شروع میں بلقان میں ایک عام انتخاب کے دوران ووٹنگ میں جعلسازی کا الزام لگاتے ہوئے ایک ہفتے میں دوسری بار ریلی نکالی۔

بوسنیا میں دو اکتوبر کو ہونے والی ووٹنگ کے حتمی نتائج کا ابھی تک اعلان نہیں ہوا ہے ۔ یہ انتخابات سرب اکثریتی اور بلقان کے بوسنیائی -کروشیائی اور ،مشترکہ مرکزی اداروں میں حکومت کے تمام عہدوں کے لیے منعقد ہوئے تھے۔

بوسنیائی سربوں کے ممتاز سیاست دان ملوراد ڈوڈک نے سرب علاقے میں صدر کے انتخاب میں کامیابی کا دعوی کیا ہے ۔ تاہم حزب اختلاف کے رہنماؤں کا دعوی ہے کہ ان کی امیدوار جیلینا تری وچ فاتح ہیں اور یہ کہ ڈوڈک نے ووٹنگ میں جعلسازی کی ہے۔

بوسنیا کے دار الحکومت سرائیوو میں الیکشن کے مرکزی عہدے داروں نے ، بے قاعدگیوں کی رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے حتمی گنتی کا تعین کرنے سے پہلے بیلٹ باکسز کو کھولنے او ر ملک بھر کے کم از کم ایک ہزار پولنگ اسٹیشنوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دیا ہے ۔

ڈڈک نے جو بوسنیا سربوں کے نیم خود اختیار علاقے کے سب سے طاقتور سیاستدان ہیں، انتخابات میں جعلسازی کے الزامات سے انکار کیا ہے۔

شمالی شہر بانجا لوکا میں منعقد ریلی میں تری وچ نے کہا کہ حزب اختلاف ووٹوں کی دوبارہ گنتی ، بوسنیائی سر ب علاقے میں تمام ووٹوں کی پڑتال، اور ووٹنگ میں ممکنہ جعلسازی کی تحقیق چاہتی ہے ۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG