رسائی کے لنکس

کابل میں ایک خاتون عالمی ادارے کے ایک کلینک میں کام کر رہی ہے۔ 26 جنوری 2023
کابل میں ایک خاتون عالمی ادارے کے ایک کلینک میں کام کر رہی ہے۔ 26 جنوری 2023

اقوام متحدہ کا طالبان سے خواتین پر عالمی داروں میں کام کی پابندی اٹھانے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے ماہرین نے طالبان کے اس حالیہ حکم نامے کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے جس میں افغان خواتین کے افغانستان میں اقوام متحدہ کے ساتھ کام کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

13:56 12.10.2022

لڑکیوں اور خواتین سے امتیازی سلوک پر امریکہ کا طالبان لیڈورں پر نئی پابندیوں کا اعلان

امریکہ نے منگل کے روز طالبان کو افغانستان میں خواتین اور لڑکیوں پر اپنے ظالمامہ سلوک کی بنا پر سزا کے طور پر ان کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان کیا ہے ۔

امریکی وزیر خارجہ نے طالبان کے موجودہ یا سابق ارکان اور سخت پالیسیوں اور تشدد کے ذریعے خواتین کو دبانے میں ملوث دوسرے افراد کے لیے ویزے کی نئی پابندیوں کا اعلان کیاہے ۔

بلنکن نے یہ اعلان اقوام متحدہ کے لڑکیوں اور بچوں کے بین الاقوامی دن پرکیا۔

بلنکن نے کہا کہ افغانستان بدستور دنیا کا واحد ملک ہے جہاں لڑکیوں کو منظم طریقے سے چھٹے گریڈ سے زیادہ اسکول جانے کی سے روکا جاتا ہے اور ا ن کی اسکول واپسی کی کوئی تاریخ دکھائی نہیں دیتی ۔

2021 میں امریکی قیادت کی فورسز کے انخلا کے بعد اقتدار میں واپس آنے والے سخت موقف کے حامل طالبان نے لڑکیوں پر سیکنڈری اسکول جانے پر پابندی عائد کر دی ہے لیکن خواتین کو یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے کی اجازت ہے ۔

کابل کے ایک کلاس روم میں حال ہی میں ایک خود کش دھماکے میں ایک درجن طالبات اس وقت ہلاک اور زخمی ہو گئیں جب وہ یونیورسٹی میں داخلے کے ٹیسٹ کی تیاری کررہی تھیں ۔ اقوام متحدہ نے 46 لڑکیوں اور نوجوان خواتین سمیت اموات کی کل تعداد 53 بتائی ہے ۔

13:51 12.10.2022

میانمار: آنگ ساں سوچی کو بدعنوانی کے مزید دو الزمات میں سزا

فوج کے زیر اقتدار میانمار کی ایک عدالت نے ملک کی معزول رہنما آنگ سان سوچی کو بدعنوانی کے مزید دو الزامات میں مجرم قرار دےدیا ہے۔

بدھ کو سنائی گئی تین تین سال کی دو سزائیں ایک ساتھ پوری کی جائیں گی، اور اس سے پہلے دی گئی سزاؤں کو ملا کر اب ان کی کل سزائے قید 26 سال ہو گئی ہے ۔

سوچی کو فروری 2021 میں اس وقت حراست میں لیا گیا تھا جب فوج نے ان کی منتخب حکومت سے اقتدار چھین لیا تھا۔

سوچی نے اس کیس میں اپنے خلاف لگائے گئے الزامات کی تردید کی ہے، جس میں اان پر منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں سزا یافتہ ایک ٹائیکون سےپانچ لاکھ پچاس ہزار ڈالر رشوت لینے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

غیر قانونی طور پر واکی ٹاکیز درآمد کرنے اور رکھنے، کرونا وائرس کی پابندیوں کی خلاف ورزی، اور بغاوت سمیت متعدد الزامات میں مجرم ثابت ہونے کے بعد انہیں پہلے ہی 23 سال قید کی سزا سنائی جا چکی ہے۔

13:43 12.10.2022

پوٹن نے یوکرین پر قبضے کی روس کی صلاحیت کا غلط اندازہ لگایا: صدر بائیڈن

امریکی صدر جو بائیڈن نے منگل کو کہا کہ ان کا خیال ہے کہ ان کے روسی ہم منصب ولاد ی میر پوٹن عام طور پر ایک معقول شخص ہیں، جنہوں نے یوکرین پر قبضے کے اپنے امکانات غلط اندازہ لگایا ہے۔ صدر نے یہ بات سی این این پر نشر ہونے والے ایک انٹرویو کے دوران کی۔

جب کہ ان کی انتظامیہ اس بات کی منتظر ہے کہ پوٹن وسیع پیمانے پر تباہی کے ہتھیاروں کا سہارا لینے سے قبل یوکرین پر اپنے حملے کی شدت میں کمی لائے ۔

یوکرین کے صدر ولودی میر زیلنسکی نے جمعے کو کہا تھا کہ ان کے فوجیوں نے گزشتہ ماہ کے آخر میں شروع ہونے والی ایک جوابی کارروائی میں لگ بھگ 2500 مربع کلومیٹر کے رقبے پر دوبارہ قبضہ کر لیا ہے۔ لیکن یوکرین کی وزارت دفاع نے پیر کو کہا کہ روس نے انتقامی طور پر ایک بڑے پیمانے کی بمباری کرتے ہوئے کئی ماہ میں پہلی بار یوکرین کے دار الحکومت کیئف اور ملک بھر کے دوسرے مقامات کو نشانہ بنایا۔

واشنگٹن نے پیر کی تباہی کے بعد اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ یوکرین کے لیے فضائی دفاع کی رسدوں میں اضافہ کر دے گا جب کہ جرمنی نے آنے والے دونوں میںIris-T میزائل شیلڈ کی پہلی ترسیل کا وعدہ کیا ہے جو اطلاعات کے مطابق شہر کا دفاع کر سکتی ہے۔

اسی دوران امریکہ اقوام متحدہ میں یوکرینی علاقوں کے الحاق کی مذمت سے متعلق ایک قرار داد کی منظوری کے لیے زیادہ سے زیادہ ملکوں کو اکٹھا کرنے کی ایک کارروائی کی قیادت کی۔

14:04 11.10.2022

توانائی سے متعلق یورپی یونین کے اہداف کے خلاف شکایت

یورپ کے لیے گیس پائپ لائن کا ماڈل
یورپ کے لیے گیس پائپ لائن کا ماڈل

آسٹریا کی حکومت نے پیر کو کہا کہ اس نے یورپی یونین کی اعلیٰ عدالت میں بلاک کی انتظامی برانچ کی جانب سےقدرتی گیس اور جوہری توانائی کی پیداوار کو پائیدار توانائی قرار دینے کے منصوبوں پر ایک قانونی شکایت درج کرائی ہے۔

آسٹریا کے وزیر ماحولیات لیونور گیوسلر نے خبردار کیا کہ یہ اقدام ماحولیاتی نقصان کے باوجود جوہری توانائی اور قدرتی گیس کو یعنی ماحولیاتی دوست قرار دے سکتا ہے۔

یورپی یونین کے ایک اور رکن، لکسمبرگ نے بعد میں اعلان کیا کہ وہ قانونی معاملے میں آسٹریا کے ساتھ کھڑا رہے گا، جس سے اس اقدام میں مزید سیاسی وزن شامل ہو گا۔

یورپی یونین کا ایگزیکٹو کمیشن اگلے سال کچھ نیوکلیئر اور گیس پلانٹس کو اس فہرست میں شامل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جس سے سرمایہ کاروں کو یہ تعین کرنے میں مدد ملے گی کہ کون سے منصوبے پائیدار ہیں۔

ماحولیات کے ایک درجن سے زیادہ گروپس نے پہلے ہی کمیشن کے منصوبوں کو ، جنہیں بلاک کے قانون سازوں کی حمایت حاصل ہے،قانونی طور پر چیلنج کر دیا ہے ۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG