خادم رضوی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

Your browser doesn’t support HTML5

لاہور میں انسدادِ دہشت گردی کی ایک عدالت نے تحریکِ لبیک کے سربراہ خادم حسین رضوی سمیت چار ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔ ملزمان پر اشتعال انگیز تقاریر اور احتجاجی مظاہروں میں سرکاری املاک کی توڑ پھوڑ کا الزام ہے۔ منگل کو کیس کی سماعت کے موقع پر تحریکِ لبیک کے سیکڑوں کارکن بھی موجود تھے۔