حملہ پیر کی شام اس وقت ہوا جب ڈی ایس پی امیر محمد دشتی اپنی کار میں سوار کسی کام سے جا رہے تھے
کراچی ۔۔۔ کوئٹہ کے علاقے عیسیٰ نگری میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس امیر محمد دشتی اور ان کا گارڈ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔
امدادی ٹیموں کے مطابق، حملہ پیر کی شام اس وقت ہوا جب ڈی ایس پی امیر محمد دشتی اپنی کار میں سوار کسی کام سے جا رہے تھے۔
واقعہ کے فوری بعد دونوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ تاہم، وہ حملے سے جانبر نہ ہوسکے۔
واقعے سے متعلق مقامی پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ بروئری روڈ پر عیسیٰ نگری کے قریب پیش آیا۔
محافظ کا نام آفتاب بتایا گیا ہے جسے واقعے میں شدیدزخم آئے اور علاج جاری تھا کہ اُن کی موت واقع ہوگئی۔
واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور مشتبہ حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی گئی۔
کوئٹہ میں پولیس اور دیگر سیکورٹی فورسز پرپہلے بھی حملے ہوچکے ہیں۔ گزشتہ مہینے بھی ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا جس میں پہلے سے نصب بم کے ذریعے ایف سی کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں دو سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔