عدالت میں شہباز شریف کے نیب پر الزامات، میڈیکل چیک اپ نہیں کرایا جا رہا۔ فیملی سے ملنے نہیں دیا جا رہا۔ نیب کا جوابی الزام، شہباز جواب نہیں دیتے الٹا سوال کرتے ہیں۔
پنجاب یونیورسٹی میں اسلامی جمیعت طلبا کیا اب بھی انتظامیہ اور طلبہ تنظیم کا حصہ نہ بننے والے طالب علموں پر بھاری ہے؟؟ بیوی کے ساتھ بیٹھے نوجوان پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو بُہت سے صارفین ایک بار پھر طلبہ تنظیم کے خلاف یک زبان ہو گئے۔
عالمگیری دروازے سے شاہی قلعے میں داخل ہوتے ہوئے دائیں جانب کی یہ تاریخی عمارتیں سیاحوں کے لئے عرصہ دراز سے ممنوعہ علاقہ چلی آ رہی ہیں۔ خستہ حال مثمم دروازے کی مرمت، بارود خانے اور رائل کچن کے اردگرد جنگلی گھاس کی صفائی کے بعد ان جگہوں کو سیاحوں کے لئے کھولنے کا انتظام کیا جا رہا ہے۔