Khalil Ahmed is a multimedia journalist based in Karachi, Pakistan.
کرکٹ ورلڈ کپ 2019ء کے مانچسٹر میں ہونے والے پاک بھارت میچ میں پاکستان کو شکست سے دوچار ہونا پڑا۔ ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی شائقینِ کرکٹ نے بڑی امیدوں اور تیاریوں کے ساتھ میچ دیکھنے کا اہتمام کیا تھا لیکن روایتی حریف سے شکست کے بعد پاکستان ٹیم کے سپورٹرز خاصے مایوس نظر آئے۔
سپریم کورٹ کی جانب سے توہینِ رسالت کے الزام میں سزائے موت پانے والی آسیہ بی بی کی رہائی کے حکم کے بعد احتجاج کا سلسلہ جمعے کو مسلسل تیسرے روز بھی جاری رہا۔ مذہبی جماعتوں کی جانب سے ہڑتال کی اپیل پر کراچی میں بیشتر کاروباری مراکز بند رہے جب کہ اسلام آباد میں احتجاج کیا گیا۔
اتوار کو ملک بھر کے 25 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں کراچی میں بھی قومی اسمبلی اور سندھ اسمبلی کے ایک، ایک حلقے میں ووٹ ڈالے گئے۔ تاہم دونوں حلقوں میں ووٹر ٹرن آؤٹ کم رہا اور انتخابی گہما گہمی دیکھنے میں نہیں آئی۔
نوجوان پروڈیوسر جواد شریف کی دستاویزی فلم ’انڈس بلوز‘ ایک کے بعد ایک ایوارڈ کے لیے نامزد ہو رہی ہے لیکن خود پاکستان میں اسے بنانے سے لے کر ریلیز ہونے تک کئی مسائل کا سامنا رہا ہے۔ جواد کی زبانی جانیے کہ پاکستان میں ساز اور آواز کی دنیا کیوں سمٹتی جارہی ہے اور موسیقی کی محفلیں کیوں ویران ہو رہی ہیں؟
کراچی میں 'فیشن پاکستان ویک' جاری ہے۔ جمعے کو ویک کے پہلے روز مختلف ڈیزائنزر کے تیار کردہ عروسی ملبوسات کی نمائش ہوئی۔