Zubair Dar is a multimedia journalist based in Srinagar, Pakistan.
بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر کے علاقے مگام میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں علیحدگی پسند تنظیم حزب المجاہدین کے تین جنگجو ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں سے دو کا تعلق سری نگر سے تھا جن کی تدفین کے موقع پر مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔
بھارتی زیر انتظام کشمیر کی سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے ترجمان، راجیش یادو کا کہنا تھا کہ ’’برہان وانی کی ہلاکت کے بعد وادی کشمیر میں امن و امان ایک مسئلہ رہا ہے۔ لیکن، دہشت گرد کارروائیاں اور سرحدپار ’دراندازی‘ بھی ہوتی رہی ہے۔۔۔‘‘
اس سال بھارتی کشمیر آنے والے سیاحوں کی تعداد میں چار سے پانچ لاکھ کمی آئی ہے۔
پچھلے پانچ ماہ کے دوران بھارتی زیر انتظام کشمیر میں مبینہ طور پر ’نامعلوم افراد‘ کی جانب سے 28سکولوں کو آگ لگائی گئی۔ ہنگامی صورتحال کے باوجود سالانہ امتحانات میں حکام کے مطابق 95 فیصد طلباء نے شرکت کی۔