امریکی سفیر کیمرون منٹر کے بقول ان کا ملک پاکستانی پارلیمان میں پیش کی گئی سفارشات پر بحث مکمل ہونے کا منتظر ہے۔
گزشتہ دو سالوں کے دوران شدت پسندوں نے پشاور کے مضافات کے علاوہ قبائلی علاقوں کے قریب واقع اضلاع میں 98 اسکولوں کو بم دھماکوں سے تباہ کیا ہے
شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی کے معاون پولیٹیکل ایجنٹ جرگے کے دوران قاتلانہ حملے میں ہلاک
سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں نو عسکریت پسند بھی مارے گئے۔
صوبے میں برسراقتدار عوامی نیشنل پارٹی کے ایک جلسے کے اختتام کے بعد شرکاء واپس جا رہے تھے کہ پنڈال کے باہر ایک موٹر سائیکل میں نصب بم میں دھماکا ہوا۔
ایجنسی کے انتظامی مرکز پارا چنار کے ایک مصروف بازار میں ہونے والے دھماکے 40 افراد زخمی بھی ہوئے اور املاک کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
پشاور میں نشے کے لیے سرنج کا استعمال کرنے والوں میں سے 20 فیصد میں ایچ آئی وی کی تشخیص ہوئی ہے۔
صوبائی وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں سے بچنے کے لیے شدت پسندوں نے قبائلی علاقوں اور ان سے ملحقہ اضلاع میں پناگاہیں بنا رکھی ہے۔
گن شپ ہیلی کاپٹروں کی مدد سے کی گئی جوابی کارروائی میں حملے کو پسپا کردیا گیا جس میں 34 جنگجوؤں کو ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
تمام فریقین اس بات پر متفق ہیں کہ فاٹا کی پسماندگی دور کرنے اور اقتصادی بہتری کے بغیر وہاں شدت پسند رجحانات کی حوصلہ شکنی کی کوششیں بار آور ثابت نہیں ہوں گی۔
انسانی حقوق اور صحافتی تنظمیوں نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس میں ملوث افراد کی شناخت کرکے انھیں کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے۔
مکرم خان عاطف کا تعلق مہمند ایجنسی سے تھا لیکن وہاں امن وامان کی خراب صورتحال کے باعث وہ کچھ عرصہ قبل شب قدر منتقل ہوگئے تھے۔
ڈیرہ اسماعیل خان کے ضلعی پولیس افسر کے دفتر پر حملہ کرنے والوں میں سے تین پولیس کی وردی میں ملبوس تھے۔ دو پولیس اہلکاروں سمیت چار افراد ہلاک جب کہ چاروں حملہ آور بھی مارے گئے
مقامی حکام کا کہنا ہے کہ حملے کا ہدف حکومت کے حامی زاخا خیل قبائلی لشکر کے ارکان تھے جو پیڑول پمپ پر اپنی گاڑیوں میں ایندھن بھروا رہے تھے۔
خیبر پختون خواہ میں ڈاکٹروں کی نمائندہ تنظیم کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر نادر نے بتایا کہ صوبائی حکومت کے حفاظتی اقدامات ناکافی ہیں۔
طالبان کے ترجمان احسان اللہ احسان نے کہا ہے کہ ان افراد کو گزشتہ دنوں خیبر ایجنسی کی وادی تیرہ میں ہونے والی فوجی کارروائی کے انتقام میں قتل کیا گیا ہے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ دھماکا ایک کمرشل پلازہ کے تہ خانے میں قائم انٹرنیٹ کیفے میں پہلے سے نصب بم پھٹنے سے ہوا۔
حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی بنوں کوہاٹ روڈ پر فرنٹیئر کور ’ایف سی‘ کے ایک قلعے سے ٹکرا دی جس سے قلعے کو شدید نقصان پہنچا۔
نیم فوجی فورس ’فرنٹیئر کور‘ کے پیش قدمی کرنے والے ایک دستے پر جدید اور بھاری ہتھیاروں سے مسلح عسکریت پسندوں نے گھات لگا کرحملہ کردیا۔
افغانستان سے ملحقہ قبائلی علاقے کرم ایجنسی میں ہفتہ کو شدت پسندوں نے سیکورٹی فورسز کے ایک قافلے کو بارودی سرنگ سے نشانہ بنایا۔
مزید لوڈ کریں