عاصم علی رانا وائس آف امریکہ اردو کے لئے اسلام آباد سے رپورٹنگ کرتے ہیں۔
وکیل اکرم شیخ نے کہا کہ عمران خان نے 18 سچ تحریری جوابات میں بیان کیے ہیں جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ہم تمام چیزوں کودیکھ رہے ہیں، آپ کے کہنے پربہت سی باتیں نوٹ کرچکے ہیں ، آپ نے جہاں تضاد کی نشاندہی کی ہم نے نوٹ کیا۔
عدالت نے نئے بینچ کی تشکیل کے لیے معاملہ چیف جسٹس کو بھجوا دیا ہے۔ بینچ ٹوٹنے کے باعث کیس کی سماعت غیرمعینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردی گئی ہے۔
پاکستانی ذرائع کے مطابق، اجلاس میں اس امر کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے کہ مقامی کمانڈر معمولی نوعیت کے سرحدی معاملات، جن میں بارڈر پوسٹوں کے انتظامی معاملات، کمپنی اور بٹالین سطح کے معاملات،جونئیر سطح پر حل کر لیے جائیں
احتجاجی ریلی میں شریک رہنماؤں کا مطالبہ ہے کہ حکومت ختمِ نبوت سے متعلق حلف نامے میں کی گئی مبینہ تبدیلی کے ذمہ داروں کا تعین کر کے ان کے خلاف کارروائی کرے۔
پارٹی اعلامیے میں عدالتی فیصلے میں لکھے گئے شعر میں ایک لفظ کی تبدیلی کے بعد کہا گیا ہے کہ: ’’ادھر ادھر کی نہ بات کر یہ بتا کہ قافلہ کیوں لٹا، مجھے راہزنوں سے گلہ نہیں تیری ’منصفی ‘کا سوال ہے‘‘۔ اصل شعر میں ’منصفی‘ کی جگہ ’راہبری‘ کا لفظ آتا ہے
سابق وزیراعظم نوازشریف 20 منٹ تک روسٹرم پر کھڑے رہے۔ نوازشریف نے عدالت سے استدعا کی کہ انہیں نمائندہ مقرر کرنے کی اجازت دی جائے۔
جسٹس شوکت عزیز صدیقی پر کیپیٹل ڈولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے ذریعے اپنے سرکاری گھر کی تعمیر ومرمت کرانے کا الزام ہے۔
پارلیمانی رہنما اپنی قیادت سے مشاورت کے بعد کل دوبارہ ملیں گے۔
جج محمد بشیر کی عدالت میں شریف خاندان کے خلاف دائر تینوں ریفرنسز کو یکجا کرنے سے متعلق درخواستوں پر بحث کی گئی۔
ایاز صادق نے کہا ہےکہ الیکشن کمیشن کہہ رہا ہے کہ ترمیم نہ ہوئی تو سپریم کورٹ جائیں گے۔ اسپیکر نے اس اہم معاملے پر اتفاق رائے قائم کرنے کیلئے تمام پارلیمانی رہنماؤں کو کل مدعو کر لیا ہے
اس بارے میں چشم کشا حقائق آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی ماحولیاتی مسائل پر ایک خصوصی رپورٹ میں جاری کیے گئے، جس میں بتایا گیا ہے کہ مارگلہ ہلز پر آئے دن لگنے والی آگ اور میٹرو روٹ پر درختوں کی بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی
موسمی تبدیلیوں اور سردی کی آمد کے ساتھ ہی اسموگ نے مختلف شہروں پر قبضہ جما لیا ہے جب کہ دھند کے باعث شہری مختلف امراض کا شکار ہورہے ہیں۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو جاری طلبی کے سمن معطل کردیے ہیں اور وہ صرف ریفرنسز کو یکجا کرنے سے متعلق درخواستوں کی سماعت کرے گی۔
نواز شریف اپنے وکلا کی ٹیم سے بھی جمعرات کی سہ پہر ملاقات کر کے جمعے کو احتساب عدالت میں ہونی والی پیشی کے حوالے سے مشاورت کریں گے۔
روانگی سے قبل لندن میں اخباری نمائندوں سےبات چیت میں نواز شریف نے الزام لگایا کہ ’’جو احتساب کیا جا رہا ہے اس کا مقصد انصاف نہیں بلکہ سیاسی انتقام ہے۔ پھر بھی 3 نومبر کو عدالت میں پیش ہونے کے لیے پاکستان جا رہا ہوں‘‘
دفتر خارجہ کے مطابق چینی شہریوں لی زِنگ یانگ اور مینگ لی سی کو اسی سال 24 مئی کو کوئٹہ میں جناح ٹاؤن کے علاقے سے اغوا کیا گیا،جس کے بعد ان کے حوالے سے کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی اور جون میں انہیں قتل کردیا گیا
عدالت نے وزیرِ خزانہ کو 2 نومبر کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیش نہ ہونے کی صورت میں ان کا 50 لاکھ روپے کا زرِ ضمانت ضبط کر لیا جائے گا۔
عدالت نے حاضری سے استثنیٰ کی نواز شریف کی درخواست مسترد کردی ہے اور آئندہ سماعت پر پیش نہ ہونے کی صورت میں ان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سپریم کورٹ میں جہانگیر ترین نااہلی کیس کی سماعت کے دوران جسٹس عمر عطا بندیال نے ایک موقع پر اپنے ریمارکس میں کہا جہانگیر ترین نے گھر بچوں کے لیے بنایا لیکن ان کی بجائے غیر ملکی بینک پر اعتبار کیا۔ بچے گھر میں رہ سکتے ہیں، بیچ نہیں سکتے۔ یہ باتیں سر کے اوپر سے گذر رہی ہیں۔
مزید لوڈ کریں