عاصم علی رانا وائس آف امریکہ اردو کے لئے اسلام آباد سے رپورٹنگ کرتے ہیں۔
پاکستان کی تاریخ میں طویل ترین دھرنا برسرِ اقتدار جماعت پاکستان تحریک انصاف نے 2014 میں اسلام آباد میں دیا تھا جو 126 روز تک جاری رہا تھا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ ’’پاکستانی فوج نے مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے سرحد پار 'کندسی' اور 'دلبر' نامی افغان فوجی چوکیوں کو نشانہ بنایا، جہاں سے گولیاں چلنے کی ابتدا ہوئی۔‘‘
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے توہین عدالت کیس کی سماعت کے دوران کہا کہ پیمرا کے پاس ڈائریکٹو جاری کرنے کا کوئی اختیار نہیں کہ وہ کہے کہ کون پروگرام میں شرکت کرے گا اور کون نہیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں جے یو آئی (ف) کی ذیلی تنظیم پر پابندی کے خلاف درخواست کی سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ وزارت داخلہ نے انصار الاسلام پر پابندی انہیں سنے بغیر لگائی۔
جمعیت علماء اسلام کے رہنما کو مانسہرہ پولیس نے ایم پی او کے تحت اسلام آباد سے گرفتار کیا بعد ازاں انہیں ہری پور جیل منتقل کیا گیا۔
معاہدے کے مطابق، وفاقی حکومت نے آزادی مارچ کو اسلام آباد میں داخلے کی اجازت دیدی ہے۔ لیکن، یہ مارچ پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے ڈی چوک یا بلیو ایریا کے علاقے میں داخل نہیں ہوگا۔ حکومت جلسے یا دھرنے کی راہ میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں ڈالے گی
اسلام آباد ہائی کورٹ نے منگل تک منظور کی گئی عبوری ضمانت کی درخواست میں 20،20 لاکھ روپے کے دو ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔ سماعت کے دوران وکیل نے کہا تھا کہ جمعے کی رات نواز شریف کو ہارٹ اٹیک ہوا ہے۔
حکومتی کمیٹی کے سربراہ اور وفاقی وزیر داخلہ پرویز خٹک نے ملاقات شروع ہوتے ہی رہبر کمیٹی کے اراکین کو واضح کر دیا تھا کہ وزیراعظم کے استعفے کے علاوہ دیگر مطالبات کو نہ صرف سنا جائے گا بلکہ اُن کا بات چیت کے ذریعے حل بھی نکالا جائے گا۔
پاکستانی فوج کے شبعہ تعلقات عامہ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوج کے سربراہ کے غیرذمہ دارانہ بیانات سے علاقے میں کشیدگی اور تناؤ کو ہوا ملی رہی ہے، جو علاقے کے امن کے لیے خطرہ ہے۔
اس موقع پر پاکستان، چین اور روس نے امریکہ اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات کی جلد از جلد بحالی کی خواہش کا اظہار کیا جس کے ذریعے انٹرا افغان مذاکرات کا آغاز کیا جا سکتا ہے۔
جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیے کہ کسی شخص کو عدالت میں پیش کیے بغیر تین ماہ سے زائد نظر بند نہیں رکھا جا سکتا۔ کیا آپ پاکستان میں گوانتاناموبے بنانا چاہتے ہیں؟ کل کو کوئی مجھے بھی پکڑ کر لے جائے اور کہے کہ یہ دہشت گرد ہے۔
جمعیت علماء اسلام (ف) کے رہنما حافظ حسین احمد کہتے ہیں کہ پابندی کو عدالت میں چیلنج کیا جائے گا۔
نواز شریف کے میڈیکل بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر محمود ایاز نے عدالت کو بتایا کہ سابق وزیر اعظم کی حالت تشویشناک ہے اور انہیں جان لیوا بیماریاں لاحق ہیں۔
اجلاس میں اپوزیشن اراکین نے احتجاجاً واک آؤٹ کیا اور کہا کہ چیئرمین پیمرا کے سوالوں کا جواب چیئرمین کمیٹی دے رہے ہیں۔ اجلاس میں نہ اطلاعات کا وزیر موجود ہے اور نہ ہی سیکرٹری۔
بھارت نے پاکستانی مسودے سے اتفاق کرتے ہوئے کہا ہے کہ 23 اکتوبر کو اس معاہدہ پر دستخط ہو جائیں گے۔
وفاقی حکومت کی سمری میں کہا گیا ہے کہ جے یو آئی-ف کی ذیلی تنظیم ڈنڈا بردار ہے۔ قانون اس کی اجازت نہیں دیتا لہذا اسے کالعدم قرار دیا جائے۔
مولانا فضل الرحمٰن کی براہ راست پریس کانفرنس کئی چینلز نے چند لمحوں کے لیے دکھانے کے بعد دیگر خبریں نشر کرنا شروع کر دیں۔
شاہ محمود قریشی کے مطابق پاکستان نے فیصلہ کیا کہ ہمیں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے کیونکہ ان حالات میں یہ خطہ نئی کشیدگی کا متحمل نہیں ہو سکتا۔
جسٹس اطہر من اللہ کے استفسار پر درخواست گزاروں نے استدعا کی کہ مولانا فضل الرحمٰن نے حکومت کے خلاف آزادی مارچ کا اعلان کیا ہوا ہے، اس مارچ پر پابندی لگائی جائے۔
بھارتی وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ پاکستان اگر دہشت گردی کے خلاف سنجیدہ ہے تو بھارت اپنی مسلح فورسز کی مدد دینے کو تیار ہے۔
مزید لوڈ کریں