عاصم علی رانا وائس آف امریکہ اردو کے لئے اسلام آباد سے رپورٹنگ کرتے ہیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس میں کہا ہے کہ پارلیمنٹ اتنا چھوٹا مسئلہ بھی حل نہیں کرسکتی۔
جسٹس فائز عیسیٰ کا کہنا ہے کہ اٹارنی جنرل صرف وفاقی حکومت کو قانونی معاملات میں مشورہ دینے کا پابند ہے۔
مولانا فضل الرحمن پشاور میں موجود ہیں جہاں انہوں نے آزادی مارچ کے رضاکاروں کی تربیت کی نگرانی کی۔ اس 'تربیتی سیشن' کی تصاویر سوشل میڈیا پر زیرگردش ہیں اور ان پر مختلف تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔
گزشتہ اجلاس میں پاکستان اور ایف اے ٹی ایف حکام میں براہ راست مذاکرات بنکاک میں ہوئے تھے۔ بات چیت کے ایجنڈے میں سرفہرست دہشت گردی اور ٹیررازم فنانسنگ کے خطرات شامل تھے۔
جمعیت علما اسلام کے رہنما کا کہنا ہے کہ پوری قوم ناجائز اور نااہل حکومت کو چلتا کرنے کے لیے تیار ہے۔ 27 اکتوبر کو شروع ہونے والا مارچ 31 اکتوبر کو اسلام آباد میں داخل ہوگا۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کے دورہ ایران کی تصدیق کی اور کہا کہ وزیراعظم دورہ ایران میں ایرانی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔
لندن کی میٹرو پولیٹن پولیس کے اعلامیے کے مطابق نفرت انگیز تقریر کے الزام میں بانی ایم کیو ایم ضمانت ختم ہونے پر 4 ماہ میں تیسری بار برطانوی پولیس کے سامنے پیش ہوئے۔
کیا پاکستان اور بھارت کے درمیان فضائی طاقت بڑھانے کی خواہش تیز ہو رہی ہے؟ دونوں ملکوں سے دفاعی تجزیہ کاروں کی رائے
سپریم جوڈیشل کونسل نے اپنا جواب سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا ہے جس میں جسٹس قاضی فائز عیسٰی کے الزامات کو مسترد کیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر نے اس مبینہ ہدایت نامے کی شق نمبر چھ کا خصوصی طور پر حوالہ دیا تھا جس میں جمعیت علمائے اسلام کے کارکنوں کو امیر کی اجازت کے بغیر "لواطت" سے اجتناب کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔
اے پی جی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے تجویز کردہ 40 سفارشات میں سے 9 پرکافی حد تک، 26 پر جزوی اور ایک پر مکمل طریقے سے عمل درآمد کو یقینی بنایا ہے۔
قاسم سوری کے وکیل نے ٹربیونل کے فیصلے پر اعتراض اٹھاتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ غیر معیاری سیاہی کا ذمہ دار اُن کا مؤکل کیسے ہو سکتا ہے؟
چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کے بقول، نیب وائٹ کالر کرائمز کی تحقیقات کر رہا ہے اور ملکی پالیساں بنانے میں اس کا کوئی کردار نہیں۔
پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ’’بھارتی جبر سے متاثر کشمیریوں کے لئے آواز اٹھانا ہماری عالمی اور اخلاقی ذمہ داری ہے۔ بھارت اپنی انتہا پسندانہ نظریات اور غالبانہ بالادستی کے خواب کے وجہ سے سچ کا سامنا کرنے سے گریزاں ہے۔‘‘
مظہر عباس کے بقول، مولانا فضل الرحمٰن یہ سمجھتے ہیں کہ احتجاج کے بغیر آئندہ سال خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں انہیں مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے، مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ’’فوج کا احترام کرتے ہیں، اداروں سے تصادم نہیں چاہتے۔ آزادی مارچ میں کسی تصادم کا ارادہ نہیں ہے‘‘
زبیر موتی والا کے بقول، آرمی چیف نے وزیرِ خزانہ کو ہدایت کی کہ وہ ہر ماہ یا پھر کم سے کم دو ماہ میں ایک بار تاجروں سے ضرور ملاقات کریں۔
چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیے کہ تحریک انصاف نے کمیٹی کو 4 نئی درخواستیں دی ہیں۔ اسکروٹنی کمیٹی نے درخواستیں ہمیں بھجوائی ہیں کہ فیصلہ چیف الیکشن کمشنر کرے
وزیرِ اعظم عمران خان کے اقوامِ متحدہ میں خطاب اور دورہ امریکہ سے واپسی کے صرف ایک دن بعد ڈاکٹر ملیحہ لودھی کی عہدے سے سبکدوشی کے اقدام کو بڑا فیصلہ قرار دیا جارہا ہے۔
اجلاس میں کمیٹی ارکان نے نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے اختیارات میں توسیع کا بل اتفاق رائے سے منظور کر لیا ہے۔ بل کے مطابق، نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ وفاقی حکومت کو ’اِی گورننس‘ کے تحت چلانے کے اقدمات کرے گا۔
مزید لوڈ کریں