عاصم علی رانا وائس آف امریکہ اردو کے لئے اسلام آباد سے رپورٹنگ کرتے ہیں۔
یونیورسٹی کے طالب علموں کے مطابق چوتھی منزل پر لفٹ کے لیے جگہ خالی چھوڑی گئی تھی لیکن وہاں کسی قسم کا کوئی بورڈ یا وارننگ سائن آویزاں نہیں کیا گیا تھا اور حلیمہ امین وہاں سے گر کر زندگی کی بازی ہار گئی۔
ترکی اور ملائیشیا کے سربراہان سے ملاقات کے بعد، وزیر اعظم نے کہا ہے کہ انگریزی زبان کے اس ٹیلی ویژن چینل کی مدد سے ’’ایسی تمام غلط فہمیوں کا ازالہ کیا جائے گا جو لوگوں کو مسلمانوں کے خلاف یکجا کرتی ہیں۔۔۔‘‘
حافظ سعید کو ماہانہ ڈیڑھ لاکھ روپے نکلوانے کی اجازت دی گئی جو ان کی پینشن اور ان کے بیٹے کی طرف سے بھجوائی جائے گی۔
یونیسیف کے کنسلٹنٹ نے کہا ہے کہ ایک معیاری ٹوائلٹ کی تعمیر کے لیے چند ہزار روپوں کی ضرورت ہے۔ لیکن، یوں محسوس ہوتا ہے کہ یہ کسی کی بھی ترجیحات میں شامل نہیں۔
عدالت نے فیصلہ سنایا کہ استغاثہ ملزم کے خلاف توہین مذہب کا الزام ثابت کرنے میں ناکام رہا ہے۔ توہین مذہب کا الزام ثابت ہونے پر موت کی سزا ہے۔ لیکن اسے ثابت کرنا استغاثہ کی ذمہ داری ہے۔
لنگری یا ہاون دستہ برِ صغیر پاک و ہند کے ہر گھر کے کچن کا لازمی جزو ہے۔ پاکستان میں پتھر تراش کر لنگری بنانے کا کام زیادہ تر ٹیکسلا میں ہوتا ہے جہاں کی بنی لنگری اندرونِ ملک ہی نہیں بلکہ پاکستان سے باہر بھی جاتی ہے۔
سپریم جوڈیشل کونسل میں صدارتی ریفرنس کا سامنا کرنے والے جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے اپنے خلاف ریفرنس کو چیلنج کیا تھا اور عدالتِ عظمیٰ سے اس معاملے پر فل کورٹ بنانے کی استدعا کی تھی۔
سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت کے لیے 24 ستمبر کو دن ایک بجے کا وقت مقرر کیا ہے۔ جسٹس فائز عیسیٰ کے وکیل نے گزشتہ بینچ میں شامل دو ججز پر اعتراض اٹھایا تھا۔
بھارت کے وزیر خارجہ جے شنکر کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ مسئلہ کشمیر میں صرف پاکستان کے زیر انتظام کشمیر پر ہی بات ہو سکتی ہے۔
نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث کا دوران سماعت کہنا تھا کہ جج ارشد ملک کیس سے انصاف کی فراہمی کا پورا نظام متاثر ہوا ہے۔
کرتار پور کمپیلکس کے ساتھ پاکستان نے ایک اہم کام دریائے راوی پر پل کی تعمیر کا بھی مکمل کیا ہے۔ آٹھ سو میٹر طویل یہ پل پاکستان کی حدود میں ہے اور اسے ریکارڈ وقت میں مکمل کیا گیا ہے۔
پاناما لیکس کے انکشاف کے بعد مخالفین کی جانب سے یہ الزامات لگائے گئے کہ یہ اثاثے مبینہ طور پر منی لانڈرنگ کے ذریعے بنائے گئے ہیں۔ جس پر تحقیقات شروع ہوئیں اور معاملہ سپریم کورٹ میں پہنچا۔
پاکستان کے حکام کا کہنا ہے کہ وہ بھارت سے آنے والے سکھ یاتریوں کے لیے کرتارپور راہداری رواں سال نومبر میں کھول دیں گے تاکہ سکھ زائرین بابا گرو نانک کے 550 ویں جنم دن کی تقریبات کے دوران اس مقدس مقام کی زیارت کرسکیں۔
الیکشن کمیشن نے (ن) لیگ کو حکم دیا ہے کہ مریم نواز کو ان کی سزا برقرار رہنے تک پارٹی صدارت، سیکریٹری جنرل یا دیگر اہم عہدے نہ دیے جائیں۔
جسٹس سردار طارق اور جسٹس اعجاز الاحسن نے قاضی فائز عیسیٰ کی سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی کو چیلنج کرنے کی درخواست پر سماعت سے معذرت کرلی۔
قومی اسمبلی میں پیش کیے گئے ترمیمی آرڈیننس کے مطابق دوسرے ممالک میں مفرور ملزمان کو پاکستان واپس لا کر سزائے موت نہیں دی جا سکے گی۔
سنگ تراشی کا شمار دنیا کے قدیم ترین فنون میں ہوتا ہے جسے ٹیکسلا کے الیاس خان اپنے علاقے میں زندہ رکھے ہوئے ہیں۔ وہ تین دہائیوں سے اس فن سے وابستہ ہیں۔ اُن کے بقول اب معاشرے میں نہ تو اُن کے فن کی قدر باقی رہی ہے اور نہ ان کے بنائے گئے مجسموں کے خریدار موجود ہیں۔
چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا نے صدر مملکت کی جانب سے مقرر کیے گئے دو نئے ارکان سے حلف لینے سے انکار کر دیا، جس کے بعد آئینی بحران پیدا ہو گیا۔
روسی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ پاکستان نے 70 ہزار جانوں کی قربانی دی ہے جبکہ 100 ارب ڈالرز کا نقصان برداشت کیا۔
جسٹس کھوسہ نے جوڈیشل کونسل کی کارروائی کو مشکل ترین عمل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت کونسل میں 9 شکایات زیرِ التواء ہیں جن میں صدر مملکت کی جانب سے دائر کردہ دو ریفرنسز بھی شامل ہیں۔
مزید لوڈ کریں