عاصم علی رانا وائس آف امریکہ اردو کے لئے اسلام آباد سے رپورٹنگ کرتے ہیں۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت جموں و کشمیر میں گجرات طرز پر مسلمانوں کا منظم قتل عام کرنا چاہتا ہے۔
امریکی جنرل 17 رکنی وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچے ہیں۔ جنرل باجوہ سے ملاقات میں جیو اسٹریٹجک ماحول اور علاقائی سکیورٹی پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
تینوں وزرائے خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن و مفاہمت کا واحد راستہ افغانوں کی قیادت میں افغانوں کی حکومت ہے۔
چین کے وزیر خارجہ نے گزشتہ روز بھارت کا دورہ منسوخ کردیا تھا اور آج سہ فریقی مذاکرات کے لیے پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔
پاکستان کی برّی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ کشمیر تکمیلِ پاکستان کا نامکمل ایجنڈا ہے۔ پاکستان کشمیر کو کبھی بھی تنہا نہیں چھوڑے گا۔
آصف غفور کا کہنا تھا کہ اس خطے میں عالمی طاقتوں کے مفادات ہیں، جس کے جو بھی مقاصد ہیں وہ پاکستان کو نظرانداز کر کے پورے نہیں ہو سکتے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، وزیر اعظم نے اس ضمن میں میڈیا پر چلنے والی خبروں پر وضاحت مانگ لی ہے اور کہا ہے کہ ٹیکس معافی سےمتعلق ابہام کو دور کیا جائے۔
ترمیمی بل کے مطابق، نیب کے قانون میں زیر حراست تحقیقات نہیں ہونی چاہئیں، گرفتاری کا اختیار چیئرمین نیب کے پاس نہیں بلکہ عدالت کے پاس ہونا چاہیے
وزارت تجارت کے حکام کے مطابق یہ اقدام انسانی ہمدردی کی بنیاد پر دونوں ممالک کے عوام کو علاج کی سہولیات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر نے دو گھنٹے تک کلبھوش سے نامعلوم مقام پر ملاقات کی اس دوران پاکستان کی جانب سے بھارتی امور کی ڈائریکٹر فریحہ بگٹی بھی موجود تھیں۔
ترجمان پی آئی اے، مشہود تاجور نے کہا ہے کہ اس بارے میں ’پالپا‘ کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں اور جلد معاملات کو طے کر لیا جائے گا
پاکستان فوج کے ترجمان کے بقول، زمین سے زمین پر 290 کلو میٹر فاصلے تک ہدف کو نشانہ بنانے والا میزائل متعدد قسم کے جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
سپریم کورٹ کے مطابق جسٹس شیخ عطمت سعید کی ریٹائرمنٹ کے بعد اعلیٰ عدلیہ کے مختلف کمشنز میں تبدیلیاں آئی ہیں اور جوڈیشل کونسل اور قاضی عیسیٰ کے کیس کی سماعت کرنے والے کمشن میں جسٹس مشیر عالم کو شامل کر دیا گیا ہے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے سعودی عرب کے ساتھ مثالی تعلقات ہیں، جب کہ ایران نے بھی کشمیر کے معاملے پر بھرپور بیان دیا ہے جس پر ایرانی قیادت کے شکرگزار ہیں۔
سپریم کورٹ میں جمع کروائی گئی درخواست میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے موقف اختیار کیا ہے کہ عمران خان میری اہلیہ اور بچوں کی جاسوسی کرواتے رہے، اور اس مقصد کے لیے پاکستان کے خفیہ آلات اور فنڈز کا ناجائز استعمال کیا گیا۔
پاک بھارت کشیدگی اور کشمیر کی صورت حال میں عرب امارات کی طرف سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو امارات کا سب سے بڑا سول اعزاز ’ آرڈر آف زید‘ دینے پر پاکستان میں بعض افراد کی طرف سے بھارت کی حمایت اور پاکستانی مؤقف کی نفی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
وفاقی وزیر شیریں مزاری کہتی ہیں کہ ٹوئٹر انتظامیہ کا صدر عارف علوی کو نوٹس مضحکہ خیز ہے۔
احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کے ویڈیو اسکینڈل سے متعلق تین درخواست گزاروں میں سے ایک نے عدالتی فیصلے کو معاملہ نمٹانے کے مترادف قرار دیا ہے۔
مزید لوڈ کریں