عاصم علی رانا وائس آف امریکہ اردو کے لئے اسلام آباد سے رپورٹنگ کرتے ہیں۔
جج ارشد ملک کے حوالے سے ریمارکس میں، چیف جسٹس نے کہا کہ ’’جج ارشد ملک کا ایک ماضی ہے جسے وہ مان رہے ہیں۔ انہیں تو کوئی بھی بلیک میل کر سکتا ہے۔ جسے سزا دی اس کے گھر چلے گئے۔ اس کے بیٹے سے ملنے سعودیہ چلے گئے۔ کیوں؟ ارشد ملک کی حرکت سے ہزاروں دیانتدار اور محنتی ججوں کے سر شرم سے جھک گئے‘‘۔
پاکستان میں سال 2002 سے 2019 کے دوران دہشت گردی کی مجموعی کارروائیوں میں اب تک 63 ہزار 898 لوگ ہلاک ہو چکے ہیں۔
اگر جنرل باجوہ کو توسیع نہ ملتی تو جن چار جرنیلوں میں سے آرمی چیف کا انتخاب ہونا تھا، اب امکان ہے کہ ان میں سے ایک کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے عہدے کے لیے منتخب کیا جائے گا۔
وزیراعظم عمران خان اور صدر ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو کے سلسلے میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے رات گئے ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ عمران خان اور امریکی صدر کے درمیان کشمیر کی صورت حال پر بات چیت ہوئی ہے۔
لاہور کے ایک وکیل وحید شہزاد بٹ کی سپریم جوڈیشل کونسل کو دائر کردہ شکایت پر ایک ریفرنس دائر کیا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ جسٹس فائز عیسیٰ نے صدر مملکت کو خط لکھ کر اور اسے میڈیا میں لیک کر کے رائے عامہ کو سپریم جوڈیشل کونسل اور صدر مملکت کے خلاف کرنے کی کوشش کی ہے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے بقول پاکستان نے دفتر خارجہ سمیت دنیا کے اہم دارالحکومتوں میں کشمیر سیل بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ’’سلامتی کونسل کے اجلاس سے ثابت ہوگیا کہ مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ عالمی تنازعہ ہے جس کا حل ضروری ہے‘‘، اور یہ کہ، ’’اب دنیا جان چکی ہے کہ جس باہمی بات چیت کا ہندوستان خود کہتا تھا اسے خود اس نے یکطرفہ بنایا‘‘
ملک بھر میں مختلف شاہراہوں پر سیاہ پرچم لہرائے جا رہے ہیں اور مختلف ریلیاں بھی نکالی جا رہی ہیں۔
بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ کشمیر کے معاملے پر اقوامِ متحدہ کی سکیورٹی کونسل میں روس بھارت کا ساتھ دے گا اور کشمیر پر ہونے والی کسی بحث کی حمایت نہیں کرے گا۔
جماعت الدعوہ، لشکر جھنگوی، تحریک طالبان پاکستان اور تحریک جعفریہ پاکستان بھی ان کالعدم جماعتوں میں شامل ہیں جو اب قربانی کی کھالیں جمع نہیں کر سکیں گی۔
چین سے واپسی پر اخباری کانفرنس کرتے ہوئے، وزیر خارجہ نے کہا کہ ’’کل سرینگر کے قریب کرفیو کی خلاف ورزی ہوئی اور آج لداخ میں کرفیو کی خلاف ورزیاں ہوئیں۔ بھارتی زیر انتظام کشمیر میں کرفیو کو چھٹا روز ہے اور اب خوراک کی قلت کی اطلاعات ہیں۔ کشمیری عوام کو ادویات کی قلت کا بھی سامنا ہے۔‘‘
پاکستانی دفترخارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق شاہ محمود نے کہا ہے کہ بھارت کے غیر آئینی اقدامات پر اپنے تحفظات چینی وزیر خارجہ کے سامنے رکھے تو انہوں نے ہمارے موقف کی تائید کی۔
جسٹس قاضی فائز عیسی کا کہنا ہے کہ ان کے خلاف اثاثے چھپانے سے متعلق جو ریفرنس دائر کیا گیا ہے وہ "لڑکی کے بھائی" والی اسٹوری کے مصنف صحافی کی شکایت پر بنایا گیا ہے۔
یہ بینرز چھپوائے کس نے، اس حوالے سے ابھی تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ بینرز لگانے کی اجازت دینے والے ادارے سی ڈی اے کے اہل اروں کو بھی شامل تفتیش کیا جا رہا ہے کہ کس کے کہنے پر یہ بینرز لگائے گئے ہیں۔
پاکستان کی فوج نے الزام عائد کیا ہے کہ بھارت کے لائن آف کنٹرول پر استعمال کیے گئے کلسٹر ٹوائے بم سے چار سالہ بچے سمیت دو شہری ہلاک جبکہ 11 زخمی ہوئے ہیں۔ ادھر، بھارتی فوج نے اس دعوے کو ’’جھوٹ، مکر اور فریب‘‘ قرار دیا ہے
نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے کر دیا گیا ہے۔ دیگر مصنوعات میں جو اضافہ کیا گیا اس میں مٹی کے تیل کی قیمت میں 5 روپے 38 پیسے، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 90 پیسے فی لٹر قیمت بڑھا دی گئی ہے۔ پاکستان میں ڈیزل اس وقت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے۔
عدالت نے عرفان صدیقی کو بری کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھجوا دیا۔
فروری 1999ء کے اوائل میں جب ابھی بھارتی فوج کارگل کی چوٹیوں پر واپس نہیں آئی تھی تو پاکستانی فوج کی ناردرن لائٹ انفنٹری اور پاکستان کے مطابق ’مجاہدین‘ نے ان پہاڑیوں پر قبضہ کر لیا۔
کاغان سے بابوسر ٹاپ تک شاہراہ کا لینڈ سلائنڈنگ کی وجہ سے 24 گھنٹوں سے زیادہ وقت تک بند رہا۔ حکام کے مطابق اب اسے کھول دیا گیا ہے اور پھنسے ہوئے سیاحوں کی واپسی شروع ہو گئی ہے۔
مزید لوڈ کریں