عاصم علی رانا وائس آف امریکہ اردو کے لئے اسلام آباد سے رپورٹنگ کرتے ہیں۔
توہین رسالت کی ملزمہ آسیہ بی بی سال 2009 سے لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں قید ہے۔ اُن کے خلاف جون 2009 میں توہین رسالت کے الزام میں درج مقدمے میں الزام لگایا گیا تھا کہ انھوں نے اپنے ہمراہ کھیتوں میں کام کرنے والی خواتین کے ساتھ بحث کے دوران پیغمبر اسلام کے خلاف توہین آمیز کلمات کہے تھے
مسلم لیگ ن کے ارکان قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر شاہرہ دستور پر احتجاجی اجلاس منعقد کیا، ایاز صادق نے اسمبلی کی کارروائی چلانے کے لیے باقاعدہ گاؤن پہن کر ایک کرسی پر بیٹھ کر اجلاس چلایا
لیفٹننٹ جنرل عاصم منیر کا تعلق فرنٹیئر فورس رجمنٹ سے ہے اور وہ بطور میجر جنرل ڈائریکٹر جنرل ملٹری انٹیلی جنس کے عہدے پر تعینات تھے۔
ان مظاہروں میں شریک صحافیوں کا کہنا تھا کہ ایسا پہلی بار نہیں ہو رہا بلکہ ماضی میں بھی صحافیوں پر ایسی ہی پابندیاں لگانے کی کوشش کی گئی۔ لیکن ہر بار ایسا کرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑی ہے
چیف جسٹس نے کہا کہ وزیرِ اعظم کی طرف سے کہا جا رہا ہے کہ عثمان بزدار ہی پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ رہیں گے۔ اگر یہ وزیرِ اعلیٰ رہیں گے تو عدالت کے فیصلوں کے تابع رہیں گے۔
عدالتِ عظمیٰ نے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کو حکم دیا ہے کہ وہ عدالت کے سینئر جج پر مشتمل کمیشن تشکیل دیں۔
کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں وزیر اطلاعات نے بتایا ہے کہ سعودی عرب پاکستان میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کرے گا، جب کہ سعودی عرب کی طرح یو اے ای کا وفد بھی پاکستان کے دورے پر آ رہا ہے
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت اجلاس جاری تھا کہ اس دوران مسلم لیگ(ن) کے مشاہد اللہ خان اور وفاقی وزیرفواد چوہدری کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا جو بڑھتے بڑھتے جھڑپ کی صورت اختیار کر گیا۔
رپورٹ کے مطابق ڈی پی او کو سبق سکھانے کے لیے آئی جی پنجاب پر دباؤ تھا جب کہ وزیرِ اعلیٰ عثمان بزدار کے دفتر میں ہونے والی ملاقات میں پولیس افسران کے ساتھ احسن جمیل گجر کا رویہ بھی تضحیک آمیز تھا۔
نیب کے وکیل نے عدالت کو یہ بھی بتایا تھا کہ جائیداد کی نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم قومی خزانے میں جمع کرائی جائے گی۔
بھارتی وزیرِ خارجہ نے اپنے خطاب میں اسامہ بن لادن کی پاکستان میں موجودگی اور ممبئی حملوں کے مبینہ ملزم حافظ سعید کے آزاد گھومنے کا نکتہ اٹھایا۔
2014 میں آرمی پبلک اسکول پر دہشت گردوں کے حملے میں 144 افراد شہید ہوئے تھے جس میں سے 122 اسکول میں زیر تعلیم طالب علم تھے۔
مرتضیٰ امجد پر لاہور سمیت مختلف شہروں میں 12 سے زائد مختلف پراجیکٹس کی رقوم وصول کرنے اور پلاٹ یا گھر فراہم نہ کرنے کا الزام ہے اور اس سلسلے میں نیب نے ان کے خلاف باقاعدہ تحقیقات شروع کر رکھی ہیں
قواعد و ضوابط کے مطابق بھینسوں کے خریدار اسی روز ہی بھینسیں وزیر اعظم ہاوٴس سے لے جانے کے پابند ہوں گے، جس کی وجہ سے تمام خریدار نقد رقم ادا کرنے کے بعد بھینسیں ساتھ ہی لیکر روانہ ہوئے
چیف جسٹس نے وکیل سے استفسار کیا کہ کتنے ارب روپے پاکستان سے باہر لے کر گئے؟ کیا آپ کے مؤکل کو پیسہ واپس لے کر نہیں آنا چاہیے؟
محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے، عدالت نے کہا ہے کہ ملزم حیات خان کو چند شرائط پر ضمانت دی جائے، وہ اپنا پاسپورٹ ایف آئی اے کو جمع کرائیں اور ملزم کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے
عدالت نے واقعے کو پولیس کی غفلت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے میں اس اسپتال کی انتظامیہ کا رویہ بھی افسوس ناک تھا جہاں بچی کو طبی امداد کے لیے لے جایا گیا تھا۔
مزید لوڈ کریں