عاصم علی رانا وائس آف امریکہ اردو کے لئے اسلام آباد سے رپورٹنگ کرتے ہیں۔
تحریکِ انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ان کی جماعت وفاق اور خیبر پختونخوا کے علاوہ پنجاب میں بھی حکومت بنائے گی۔
ملک بھر میں پیر کی رات 12 بجے سے تمام انتخابی جلسے اور کارنر میٹنگز بند کر دی گئی ہیں ۔ اب ووٹروں کے پاس یہ سوچنے کے لیے دو دن ہیں کہ ان کے ووٹ کا اصل حق دار کون ہے۔
ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن صفدر اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔
نواز شریف کی طبیعت کی ناسازی کی اطلاعات گزشتہ روز ذرائع ابلاغ میں آئی تھیں جس کے بعد آئی جی جیل خانہ جات پنجاب نے اڈیالہ جیل کی انتظامیہ کو ان کا طبی معائنہ کرانے کا حکم دیا تھا۔
سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس جسٹس ثاقب نثار نے بھی جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی تقریر کا نوٹس لیتے ہوئے ان کے الزامات کی سختی سے تردید کی ہے۔
راولپنڈی کی انسداد منشیات عدالت نے ایفی ڈرین کوٹا کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ن لیگ کے رہنما حنیف عباسی کو عمر قید کی سزا سنائی جب کہ دیگر سات ملزمان کو شک کا فائدہ دیکر بری کردیا گیا
جسٹس شوکت صدیقی نے الزام عائد کیا کہ ’’ 'آئی ایس آئی' نے ہمارے چیف جسٹس کو اپروچ کر کے کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز کو الیکشن سے پہلے باہر نہیں آنے دینا‘‘
بلوچستان کے ضلع پشین، قلعہ عبداللہ اور مستونگ میں آج سے 31 جولائی تک موبائل انٹرنیٹ سروس بند رہے گی۔ جب کہ فروری2017 سے آوران، کیچ اور قلات میں بھی موبائل انٹرنیٹ سروس پہلے سے ہی بند ہے۔
سوشل میڈیا پر توہین رسالت کے معاملے پر عملدرآمد کیس کی سماعت کے دوران، اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ اگر آئندہ سماعت تک مواد نہ ہٹایا تو پاکستان میں ٹوئٹر بلاک کر دیں گے‘‘
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں گرمیوں کی چھٹیاں ہیں جس کی وجہ سے احتساب عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی اپیل نو ستمبر کے بعد سنی جائے گئی۔
نواز شریف نے روایتی لباس شلوار قمیض اور ویسٹ کوٹ پہنا ہوا تھا۔ اُن سے ملاقات کے لئے کارکنان کی بڑی تعداد اڈیال جیل پہنچی تھی جہاں انہوں نے نعرے بازی بھی کی جبکہ نواز شریف سے ملاقاتیوں کی آمد کے موقع پر جیل کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی
انسدادِ دہشت گردی کے قومی ادارے 'نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی' (نیکٹا) کے سربراہ ڈاکٹر سلیمان نے اجلاس کو بتایا کہ ملک میں تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت کو خطرہ ہے۔
عدالت نے نواز شریف کی قانونی ٹیم کی جانب سے اگلی سماعت سے قبل سزاؤں کو معطل کرنے کی استدعا مسترد کردی ہے۔
اپیلوں میں درخواست کی گئی ہے کہ عدالتِ عالیہ کی جانب سے فیصلہ آنے تک ان کی سزا کو معطل کیا جائے اور انہیں ضمانت پر رہا کیا جائے۔
حکام نے وائس آف امریکہ کو بتایا ہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے والے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو اڈیالہ جیل میں ایک ہی کمپاؤنڈ میں بند کردیا گیا ہے۔
چیف جسٹس نے وضاحت کی ہے کہ عدالتِ عظمیٰ نے سابق صدر اور ان کی ہمشیرہ کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل کرنے کا حکم نہیں دیا تھا۔
عدالت نے طلال چوہدری کے وکیل کی فیصلہ الیکشن کے بعد سنانے کی استدعا بھی مسترد کردی ہے۔
عدالتِ عظمیٰ نے نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث کی طرف سے احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے خلاف دائر اعتراضات کو بھی مسترد کردیا ہے۔
راولپنڈی پولیس نے کیپٹن صفدر کی گرفتاری میں خلل ڈالنے اور ریلی سے ان کا خطاب کرانے کے الزام میں راولپنڈی میں مسلم لیگ (ن) کے کئی رہنماؤں اور سیکڑوں نامعلوم کارکنوں کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا ہے۔
اسلام آباد میں ترجمان نیب کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کو پاکستان پہنچتے ہی ایئرپورٹ سے گرفتار کر لیا جائے گا
مزید لوڈ کریں