عاصم علی رانا وائس آف امریکہ اردو کے لئے اسلام آباد سے رپورٹنگ کرتے ہیں۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ عدالتیں امریکہ میں عافیہ صدیقی کے معاملے پر کردار ادا نہیں کر سکتیں۔
خواجہ حارث نے نواز شریف اور مریم نواز کی سات دن کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی جس کی نیب پراسیکیوٹر نےمخالفت کی۔ تاہم، عدالت نے دونوں کو مزید تین دن کیلئے حاضری سے استثنٰی دے دیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد کو 120 ملین گیلن پانی یومیہ درکار ہے لیکن شہر کو صرف 58.71 ملین گیلن پانی فراہم کیا جارہا ہے۔
جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کہا کہ ’’یہ تاثر نہیں ہونا چاہئے کہ فوج یا حساس ادارے قانون کی پابندی نہیں کرتے۔ یہ تاثر بھی ختم ہونا چاہئے کہ حساس ادارے والوں کو پوچھنے والا کوئی نہیں۔ قانون ہم سب کے لئے برابر ہے کوئی اس سے باہر نہیں‘‘
الیکشن کمشن آف پاکستان نے اس سال تمام سیاست دانوں کے اثاثہ جات کی فہرست ویب سائٹ پر لگانے کا اعلان کیا ہے جبکہ گذشتہ الیکشن کے دوران یہ فہرست سیاست دانوں کے دباؤ پر کچھ وقت بعد ہی ہٹا لی گئی تھی۔
ملک بھر میں اپیلٹ ٹربیونلز نے کام شروع کر دیا ہے، جس کے بعد 22 جون تک ریٹرننگ افسران کے فیصلوں پر اپیلیں دائر ہوں گی۔ دوسری جانب، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیاستدانوں کے اثاثوں کی تفصیلات مشتہر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر اعظم 3 لاکھ 80 ہزار ڈالر کے مقروض ہیں۔ اس کے علاوہ اُن کی سنگاپور میں 7 لاکھ ڈالر اور برطانیہ میں 2 لاکھ 72 ہزار پاوٴنڈ کی پراپرٹی ہے جب کہ اُن کا 10 کروڑ روپے کا بینک بیلنس بھی ہے
اپنے خطاب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ’’پاکستان خطے میں امن و استحکام کیلئے پرعزم ہے، پاکستان نے سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اپنا کردار ادا کیا ہے‘‘۔
عدالت نے فیصلہ 1-2 کے تناسب سے سنایا ہے۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اکثریتی فیصلے سے اختلاف کرتے ہوئے معاملے پر فل کورٹ تشکیل دینے کی سفارش کی ہے۔
چوہدری نثار اور سابق وزیراعظم نوازشریف کے درمیان اختلافات نئے نہیں ہیں اور حکومت کے دوران ہی اس حوالے سے دونوں کے ایک دوسرے کے مخالفانہ خيالات سامنے آتے رہے اور ڈان لیکس اسکینڈل کے بعد ان میں اضافہ ہوا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق جج خرم علی خان اور اہلیہ ماہین ظفر کی سزا میں دو،دو سال کا اضافہ کردیا ہے جس کے بعد اب دونوں مجرمان کو تین تین سال کی سزا کاٹنا ہوگی۔
خواجہ حارث نے مؤقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ نے ان کے مؤقف کو تسلیم نہیں کیا۔ دباؤ میں کام نہیں کرسکتا۔ ایک ماہ میں عدالت انصاف نہیں کر سکتی ہے۔
جمعہ کو پاکستان تحریک انصاف کے گزشتہ ایک ہفتے سے جاری پارلیمانی بورڈ کی جانب سے ابتدائی طور پر قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے لئے منتخب امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا۔
نیب کا کہنا ہے کہ نواز شریف، شاہد خاقان عباسی و دیگر کے خلاف ’ایل این جی‘ ٹرمینل کا ٹھیکہ قواعد و ضوابط کے خلاف دینے کے الزام میں انکوائری شروع کردی گئی ہے
عدالت نے قرار دیا ہے کہ بیانِ حلفی میں اثاثوں سے متعلق تمام تفصیلات درج کی جائیں اور اس کی تصدیق اوتھ کمشنر سے کرائی جائے۔ جو امیدوار کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا چکے ہیں انہیں بھی بیانِ حلفی جمع کرانا ہوگا۔
دورانِ سماعت چیف جسٹس نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان قوم کا پیسہ کیوں استعمال کر رہے ہیں؟ وہ اپنی سکیورٹی کا خود بندوبست کیوں نہیں کرتے۔
میڈیا پر بحث ہوتے ہوتے اب یہ معاملہ قانونی جنگ کی طرف جا رہا ہے کیونکہ ریحام خان نے اداکارہ حمزہ علی عباسی پر ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرتے ہوئے پانچ ارب روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھیج دیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق مقررین نے مظاہرین کو نقضِ امن پر مائل کیا۔ مظاہرین منظور پشتین اور رحیم وزیر زندہ باد اور "یہ جو دہشت گردی ہے، اس کے پیچھے وردی ہے" جیسے نعرے لگاتے رہے۔
مزید لوڈ کریں