عاصم علی رانا وائس آف امریکہ اردو کے لئے اسلام آباد سے رپورٹنگ کرتے ہیں۔
پاکستان دنیا کے ان 17 ممالک میں شامل ہے جو پانی کی شدید قلت کا شکار ہیں اور پاکستان کونسل برائے تحقیقِ آبی ذخائر (پی سی آر ڈبلیو آر) کے مطابق سال 2025ء تک پاکستان میں پانی کی شدید قلت واقع ہوجائے گی۔
جمعہ کے روز لاہور ہائی کورٹ نے پارلیمنٹ کے تیار کردہ کاغذاتِ نامزدگی فارم کو کالعدم قرار دے دیا تھا اور الیکشن کمیشن کو نئے کاغذات نامزدگی تیار کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ نئے کاغذات نامزدگی میں آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے تقاضے دوبارہ شامل کئے جائیں۔
لاهور ہائی کورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے آئینی ماہر سعد رسول کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا۔ سعد رسول نے الیکشن ایکٹ کی دفعہ 60، 110 اور 137 کو چیلنج کیا تھا۔
خواجہ آصف کی اپیل کی سماعت سپریم کورٹ کے جج جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کر رہا تھا۔ بینچ نے چند سماعتوں کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا جو جمعے کو سنایا گیا۔
ٹوئٹر پر صارفین نے اس جرم کے بارے میں بے شمار کمنٹس پوسٹ کیے یہاں تک کہ فاروق بندیال نامی ہیش ٹیگ اب بھی ٹوئٹر پر مقبول ہے۔
ذوالفقار علی کو 2004 میں پولیس نے منشیات اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کیا اور 2005 میں عدالت سے موت کی سزا سنائی گئی۔
جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے ہیں کہ اچھا ہوتا علی جہانگیر صدیقی بطور سفیر تعیناتی قبول نہ کرتے۔
جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے کہا کہ فاٹا کے معاملے پر جو رویہ اختیار کیا گیا اس نے پاکستان کے مستقبل پر انتہائی منفی اثرات مرتب کیے ہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ میں کبھی بھی لندن فلیٹس کی مالک نہیں رہی، میری اطلاعات کے مطابق لندن فلیٹس نوے کی دہائی کے آغازمیں نہیں خریدے گئے۔
افغانستان کے قومی سلامتی مشیر حنیف اتمر کی سربراہی میں وفد نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔
انتخابات کی تاریخ کے اعلان کے ایک ہفتہ کے اندر الیکشن کمیشن انتخابی شیڈول جاری کرنے کا پابند ہے
اک فوج کا کہنا تھا کہ کتاب میں حقائق کے منافی باتیں ملٹری کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی ہیں جس پر لیفٹیننٹ جنرل اسد درانی کو اپنی پوزیشن واضح کرنی ہو گی۔
عام انتخابات کے حوالے سے آصف زرداری نے کہا ہے کہ ’’ہمیں الیکشن کمیشن کو مضبوط بنانا ہے۔ امید کرتے ہیں کہ اس مرتبہ ’آر او الیکشن‘ نہیں ہوں گے اور الیکشن کمیشن صاف و شفاف انتخابات کراکے عوام کے اعتماد پر پورا اترے گی۔۔۔ ‘‘
جمعرات کو جب اجلاس شروع ہوا تو بل پیش کرنے کے لیے حکومت کو اپنے ہی ارکان کی عدم موجودگی کی وجہ سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
سابق وزیرِ اعظم نے دعویٰ کیا کہ پرویز مشرف کے خلاف مقدمہ چلانے کی کوشش پر انہیں پیغام دیا گیا تھا کہ وزارتِ عظمی سے مستعفی ہوجاؤ یا طویل چھٹی لے کر باہر چلے جاؤ۔ لیکن ان کے بقول انہوں نے مشرف کا کیس روکنے کے لیے کوئی دباؤ قبول نہیں کیا۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے خاندان کے دیگر افراد کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت کر رہے ہیں، سماعت کے دوران نواز شریف نے دوسرے روز بھی اپنا بیان قلمبند کرانے کا سلسلہ جاری رکھ
موجودہ حکومت کی پانچ سالہ مدت ختم ہونے میں 9 دن باقی رہ گئے اور نگران وزیراعظم کے نام پر اتفاق کے لیے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے درمیان چھٹی ملاقات بھی بے نتیجہ رہی۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور اپوزیشن لیڈر خورشیدشاہ کے درمیان نگران وزیراعظم کی تقرری سے متعلق کئی ملاقاتیں ہو چکی ہیں جب کہ خورشید شاہ نے نگران وزیراعظم کی تقرری کا اعلان کل بروز منگل کرنے کا کہا ہے۔
لندن فلیٹس سے متعلق جواب میں قائد پاکستان مسلم لیگ ن نوازشریف نے کہا لندن فلیٹس کا میں کبھی حقیقی یا بینی فشل مالک نہیں رہا۔ گلف سٹیل ملز کا قیام، قرض کا حصول اور شیئر کی فروخت سنی سنائی باتیں ہیں۔
مزید لوڈ کریں