عاصم علی رانا وائس آف امریکہ اردو کے لئے اسلام آباد سے رپورٹنگ کرتے ہیں۔
کمیٹی نے فاٹا کے لیے اضافی ترقیاتی فنڈز فراہم کرنے کی بھی منظوری دی اور طے کیا کہ فاٹا کے لیے مختص فنڈ خیبر پختونخوا کے کسی دوسرے حصے میں خرچ نہیں کیے جاسکیں گے
نواز شریف نے کہا کہ اب پتا کرنا ہوگا کہ ملک میں دہشت گردی کا ذمہ دار کون ہے، کس نے دہشت گردی کی بنیاد رکھی اور ملک کو اس نہج پر پہنچایا؟
سات اپریل کو کرنل جوزف نے اسلام آباد میں مارگلہ روڈ پر ٹریفک سگنل توڑا جس کے باعث ان کی گاڑی کی ایک موٹر سائیکل سے ٹکر ہو گئی جس پر دو افراد سوار تھے۔
نواز شریف کا کہنا ہے کہ اگر میں غدار ہوں تو قومی کمشن بنایا جائے تاکہ حساب کتاب ہو جائے۔ جو مجرم ثابت ہو اسے سرعام پھانسی دی جائے۔ یہ کسی مخصوص لوگوں کا ملک نہیں ہم سب کا ہے۔ ہم ملک کو نقصان پہنچانے والی طاقتوں کے خلاف کھڑے ہوں گے۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکی سفارت خانے کی اپنی یا کرائے پر لی گئی گاڑیوں پر کالا شیشہ لگانے کی اجازت نہیں ہوگی جب کہ زیرِ استعمال گاڑیوں پر اصلی نمبر پلیٹ لگانا بھی لازمی ہوگا۔
اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے عدالت کو بتایا کہ 100 روپے کے موبائل کارڈ پر موبائل کمپنیاں 19.5 فیصد سیلز ٹیکس وصول کرتی ہیں۔ دس فی صد سروس چارجز اور 12.5 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس لیا جاتا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی کا کہنا ہے کہ کوئی چینل رمضان المبارک میں اذان نشر نہیں کرتا لیکن اذان کے اوقات میں چینلز ناچ گانا اور اشتہارات چلاتے ہیں
اسلام آباد میں نیب ترجمان کے اعلامیے کے مطابق، نیب نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف ایک اور نوٹس لیا ہے۔ چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے میڈیا رپورٹس پر یہ نوٹس لیا ہے۔ ادھر، ایک بیان میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اس الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کی میڈیا رپورٹوں میں ’’کوئی صداقت نہیں‘‘
چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ پی آئی اے کو نقصان پہنچانے کے کسی بھی ذمہ دار کو نہیں چھوڑیں گے۔
سابق وزیرِ اعظم نواز شریف نے وزیرِ داخلہ پر حملے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قوم جاننا چاہتی ہے کہ دھرنا مظاہرین کو ہزار، ہزار روپے کیوں دیے گئے تھے؟
''مسلم لیگ (ن) کے موجودہ 70 فیصد سے زیادہ رہنماؤں نے پارٹی چھوڑی اور پھر جوائن کی۔ نواز شریف کہتے ہیں پہلے نہیں تھے اب نظریاتی ہوگئے ہیں۔ ان کے اس بیان پر افسوس ہوا۔ نواز شریف واضح کریں کہ ان کا نظریہ کیا ہے۔ کہیں وہ محمود اچکزئی کا نظریہ تو نہیں؟''
عمران خان عدالت میں پیش ہوئے تو جج نے صرف یہ کہہ کر فیصلہ سنایا کہ ٹھیک ہے، آپ بری ہیں۔ جس پر عمران خان نے کہا "آپ کا بہت شکریہ۔"
چین سے حاصل کیا جانے والا 'ایم ایم ون سیٹلائٹ' 27 فروری کو پاکستان کے جیو اسٹیشنری آربٹ لوکیشن میں آیا۔
پولیس نے مظاہرہ کرنے والے صحافیوں کو پارلیمنٹ کے قریب ڈی چوک پر روکنے کی کوشش کی اور اس دوران خاردار تاروں کی مدد سے راستہ بند کر دیا۔ بعدازاں، صحافیوں کی درخواست پر چیف جسٹس آف پاکستان، جسٹس ثاقب نثار نے ازخود نوٹس لے کر اٹارنی جنرل سے رپورٹ طلب کر لی ہے
اسلام آباد کے مغرب میں واقع شہر اٹک کے بسال روڈ پر ڈھوک گاما میں اٹامک انرجی کمیشن کے سویلین اہلکاروں کی بس کے قریب بم دھماکے میں 2 افراد ہلاک جب کہ 13 شدید زخمی ہوگئے۔
مزید لوڈ کریں