عاصم علی رانا وائس آف امریکہ اردو کے لئے اسلام آباد سے رپورٹنگ کرتے ہیں۔
پی ٹی آئی کے مطابق، عمران خان نے پارٹی کے سینئر رہنماؤں کے مشورے سے نگران وزیر اعظم کے لئے 3 ناموں کو حتمی شکل دی ہے۔ تحریک انصاف نے جن ناموں کو فائنل کیا ہے ان میں عبدالرزاق داؤد، تصدق حسین جیلانی اور ڈاکٹر عشرت حسین شامل ہیں
چیف جسٹس نے کہا کہ مریم اورنگزیب بیانات دینے میں مصروف ہوں گی، ان کے لیے کمیٹی کے لیے وقت نکالنا ممکن نہیں ہوگا۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ آئین کے مطابق عوامی نمائندوں کا صادق اور امین ہونا ضروری ہے اور جو شخص صادق اور امین نہ ہو اسے آئین تاحیات نا اہل قرار دیتا ہے۔
پی آئی اے کو 2012 میں 30 ارب، 2013 میں 43 ارب، 2014 میں 37 ارب، 2015 میں 32 ارب جب کہ 2016 میں 45 ارب روپے کا نقصان ہوا۔ سپریم کورٹ کو بتایا گیا کہ پی آئی اے کا ایک جہاز 9 ماہ سے گراؤنڈ ہے، جس کا 7 لاکھ 35 ہزار ڈالرز ماہانہ کرایہ ادا کیا جاتا ہے۔
اطلاعات کے مطابق بدھ کو وزیرِ اعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے نگراں وزیرِ اعظم کے لیے سابق چیف جسٹس آف پاکستان تصدق حسین جیلانی سمیت مختلف ناموں پر غور کیا۔
سرکاری اعلامیے کے مطابق، چینی صدر نے کہا ہے کہ ’’چین پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانا چاہتا ہے، جو ایک خطہ ایک شاہراہ منصوبے کے تحت دوطرفہ تعاون کی ایک عظیم مثال ہوگی‘‘
اسلام آباد میں سوشل میڈیا پر کسی نام کے بغیر جاری ہونے والے ایک خط کا عنوان’ انصاف برائے حوا کی بیٹی ‘ہے۔ اس خط میں خواتین پولیس اہل کاروں کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز اور ان کے آپریٹرز کی جانب سے مختلف انکوائریوں کے دوران انہیں ہراساں کیا جاتا ہے۔
چینی انجینئرز نے سیکیورٹی افسران پر تشدد کیا تھا اور جوتوں سمیت پاکستانی پرچم والی پولیس گاڑی پر چڑھ گئےتھے۔
نواز شریف نے الزام عائد کیا کہ اس وقت چیف جسٹس عمران خان اور آصف زرداری کی زبان بول رہے ہیں۔ چیف جسٹس کے منہ سے وہی بات نکلتی ہے جو عمران خان اور آصف زرداری کرتے ہیں۔
اعلامیے میں ایک بڑی پیش رفت کا ذکر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک سویلین قیدیوں کے تبادلے معاہدے کی تفصیل طے کرنے کے لئے بات چیت کی جائے گی۔
پاکستان میں ادویات کی قیمتوں بڑھنے کے بعد مریضوں کو دوہری پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مریضوں کے لیے میڈ یکل اسٹورز پر ادویات کی مصنوعی قلت بھی پیدا ہو گئی ہے اور اگر کہیں سے ادویات مل جائیں تو مہنگے دام ادا کرنے پڑتے ہیں۔
نواز شریف نے کہا ہے کہ انتخابات کے حوالے سے چیف جسٹس نے جو باتیں کیں وہ صحیح تھیں لیکن اگر وہ اپنی بات پر عمل کرنا چاہتے ہیں تو وہ ان سب چیزوں کا نوٹس لیں جو ہو رہی ہیں۔
طلال چوہدری کے وکیل کامران مرتضیٰ نے کہا کہ فہرست کے مطابق گواہ سے مواد مانگا نہیں گیا۔ جس پر جسٹس اعجاز افضل نے کہا کہ ہم گواہ کو سن لیتے ہیں۔
جمعرات کو ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے واضح کیا کہ ’’آئین میں الیکشن کے التوا کی کوئی گنجائش نہیں۔ انتخابات میں تاخیر نہیں ہوگی۔ یہ مقررہ وقت پر ہوں گے‘‘
ڈی جی ایف آئی اے کے مطابق 152 افسران نے دہری شہریت چھپائی، 665 افسران کی بیگمات دہری شہریت کی حامل ہیں، 82 افسران کی بیگمات غیرملکی شہری ہیں، 254 افسران خود دہری شہریت رکھتے ہیں مگر بیگمات پاکستانی ہیں، 321 افسران بیگمات سمیت دہری شہریت کے حامل ہیں
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بیرون ملک سے پیسوں کی واپسی کے لئے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کا اعلان کیا جس کے مطابق جو غیرسیاسی شخص ٹیکس ایمنسٹی حاصل کرے گا وہ ٹیکس نیٹ میں نہیں آئے گا۔
صحافی ذیشان بٹ کے قتل کے ملزمان عمران اسلم عمرانی اور شاہد چیمہ کے خلاف تھانہ بگووالہ میں قتل کا مقدمہ درج کر کے ان کے نام بلیک لسٹ میں ڈال دیئے گئے ہیں۔
چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سرکاری اشتہارات سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت کی۔ دوران سماعت سرکاری وکیل نیئر رضوی نے عدالت کو بتایا کہ وفاقی حکومت نے 3 ماہ میں 89 کروڑ کے اشتہاردیئے۔ اشتہارات ایسے ہیں جن میں تصاوير موجود تھی۔
چیف جسٹس نے کہا کہ الیکشن کمشن تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لے، ممکن ہے سافٹ ویئر میں بہتری کی ضرورت ہو، جمعرات کو ساڑھے تین بجے سپریم کورٹ آڈیٹوریم ہال میں بریفنگ ہو گی۔
مزید لوڈ کریں