عاصم علی رانا وائس آف امریکہ اردو کے لئے اسلام آباد سے رپورٹنگ کرتے ہیں۔
عدالتِ عظمیٰ نے اٹارنی جنرل کو استغاثہ مقرر کرتے ہوئے دانیال عزیز کے خلاف کیس کی سماعت جمعے تک جب کہ طلال چوہدری کے وکیل کو سات روز کا وقت دیتے ہوئے سماعت پیر تک ملتوی کر دی۔
شہریوں کا کہنا ہے پولیس اگر وقت کے ساتھ ساتھ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال اپنے فرائض میں شامل کرتی چلی جائے تو عوام کو کئی جرائم سے چھٹکارا ملتا چلا جائے گا۔
عدالت نے تمام خفیہ ایجنسیوں کو راؤ انوار کو تلاش کرنے اور پولیس افسر کے تمام بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم بھی دے دیا ہے۔
نواز شریف کا کہنا تھا کہ اب جج انہیں پارٹی صدارت سے ہٹانا چاہتے ہیں لیکن دل اور نیت صاف ہو تو اللہ تعالیٰ ساتھ دیتا ہے۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پاناما اور دیگر لیکس میں نام آنے والوں کی تحقیقات جاری ہیں۔
جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیے کہ جس نے جرم کیا ہوا تو اس کا ٹھپہ ساری عمر رہے گا۔
سابق وزیرِ اعظم نے کہا کہ احتساب کے نام پر ان سے انتقام لیا جارہا ہے لیکن عوام ان کے خلاف جھوٹے مقدمات اور سازشوں کا اپنے ووٹ سے جواب دے رہے ہیں۔
پیر کو فیض آباد دھرنا کیس کی سماعت جسٹس صدیقی نے ختمِ نبوت کے قانون میں ترمیم سے متعلق راجہ ظفر الحق کمیٹی کی تحقیقاتی رپورٹ پیش نہ کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔
بل کے مطابق خواجہ سراؤں کو وراثت میں حق ملے گا اور انہیں قانونی دستاویزات میں اپنی جنس اپنی مرضی کے مطابق لکھوانے کا حق حاصل ہوگا
دورانِ سماعت ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے عدالت کو بتایا کہ پانچ ہزار ڈالرز کی ادائیگی پر ایک گھنٹے میں ایگزیکٹ سے ڈگری مل جاتی تھی۔
جسٹس اعجاز الاحسن نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ اعلٰی معیار کے لوگوں کو اسمبلیوں میں ہونا چاہیے۔ جس پر عاصمہ جہانگیر نے کہا کہ اتنے اعلٰی معیار کے لوگ پاکستان میں نہیں ہیں۔
چیف جسٹس ثاقب نثار نے یہ ریمارکس بدھ کو انتخابی اصلاحات کیس کی سماعت کے دوران دیے جو ان کی سربراہی میں قائم سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ سن رہا ہے۔
اسلام آباد میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے محسود اور وزیر قبائل کے جرگے نے ملاقات کی۔ یہ جرگہ گذشتہ کئی روز سے اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب کے باہر دھرنا دیے ہوئے ہے
اب تک اسلام آباد بار ایسویسی ایشن کے وکلا فٹ بال گراؤنڈ کے نصف حصے پر اپنے چیمبرز تعمیر کر چکے ہیں۔ اسی دوران، بعض فورمز پر تعمیرات کے خلاف اجتجاج کی وجہ سے عارضی تعمیرات کا سلسلہ روک دیا گیا
جماعت اسلامی کے زیر اہتمام ایک بڑی ریلی شمس آباد راولپنڈی سے شروع ہوئی جو آبپارہ پہنچ کر جلسے میں تبدیل ہوگئی۔
سوشل میڈیا پر ساجد حسن کی اس ویڈیو کو بار بار شئیر کیا جارہا ہے جس میں انہوں نے بات کرتے ہوئے اپنے زخم بھی دکھا ئے ہیں جو خوفناک نظر آرہے ہیں۔
چیف جسٹس نے کہا کہ نقیب سے زندگی کا حق ریاست نے چھینا ہے اور اب یہ مقدمہ پوری ریاست کی ذمہ داری بن چکی ہے۔ ممکن ہے راؤ انوار کو واپس لانے میں سال لگ جائے۔
جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہا کہ قوم کے رہنماؤں کے متعلق بات ہو رہی ہے، تعزیراتِ پاکستان والے ملزمان کی نہیں۔ قوم کے رہنماؤں کے لیے معیار مقرر ہونا چاہیے۔
مزید لوڈ کریں