سعودی عرب کے وزیر خارجہ سعود الفصیل کا کہنا تھا کہ اُنھوں نے اپنے دورے میں پاکستانی قیادت سے افغانستان کی صورت حال پر بھی بات چیت کی۔
توقع ہے کہ اس اہم دورے میں افغانستان میں دیرپا امن کے قیام کے لیے امریکہ اور طالبان کے درمیان تعطل کے شکار مذاکراتی عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
پرویز مشرف کیس سے متعلق ایک بیان میں نواز شریف نے کہا کہ یہ فیصلہ بھی عدالت کو کرنا ہے کہ تین نومبر کا اقدام آئین کے آرٹیکل چھ کے دائرے میں آتا ہے یا نہیں۔
وزیراعظم کے مشیر نے بتایا کہ کشمیر، سرکریک اور سیاچن کے مسئلوں پر غیر رسمی سفارت کاری کے تحت رابطے جاری ہیں لیکن اُن کے بقول ان میں پیش رفت بھارت میں عام انتخابات کے بعد ہی متوقع ہے۔
اہل سنت والجماعت اسلام آباد کے سیکرٹری جنرل مفتی منیر اپنے ایک ساتھی کے ہمراہ مدرسے سے نکلے ہی تھی کہ اُن کی گاڑی پر مسلح افراد نے فائرنگ کر دی۔
پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے مطابق 2030 تک ملک میں 340 میگاواٹ تک بجلی کی پیدوار کے چار جب کہ 1100 میگاواٹ کے سات جوہری بجلی گھر کام کرنا شروع کر دیں گے۔
دونوں ملکوں کے درمیان 1988ء میں طے پانے والے معاہدے کے تحت پاکستان اور بھارت کی حکومتیں ہر سال یکم جنوری کو اپنی اپنی جوہری تنصیبات کی فہرستوں کے تبادلے کی پابند ہیں۔
پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ اُنھوں نے 2007ء میں ایمرجنسی کا نفاذ ملک کے مفاد میں کیا تھا اور اس اقدام پر اُن کے خلاف مقدمہ فوجی عدالت ہی میں چلایا جا سکتا ہے۔
ملک کی تاریخ میں ایسا بھی پہلی مرتبہ ہوا کہ کوئی سیاستدان تیسری مرتبہ وزیراعظم منتخب ہوا ہو۔
رپورٹ کے مطابق شام مسلسل دوسرے سال بھی صحافیوں کے لیے خطرناک ملک ثابت ہوا جہاں لڑائی کی کوریج کے دوران 29 صحافی ہلاک ہوئے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے چک شہزاد نامی علاقے میں واقعہ پرویز مشرف کی رہائش گاہ کے قریب سے ایک ہفتے کے دوران دوسری مرتبہ بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔
چودھری نثار نے وزیراعلٰی عبد المالک بلوچ کو بتایا کہ بلوچستان میں امن و امان کی صورت حال کو مزید بہتر بنانے میں وفاقی حکومت ضروری وسائل فراہم کرے گی۔
وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ اُن کی حکومت نے کئی اہم فیصلے کیے ہیں جن میں افغانستان سے تعلقات میں بہتری، بھارت سے مذاکرات کی بحالی اور امریکہ سے باہمی احترام و مفاد پر مبنی تعلقات شامل ہیں۔
وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید نے جمعہ کو ایک بیان میں کہا کہ حکومت اُنھیں واپس لانے کے لیے خصوصی طیارہ یا ائیر ایمبولینس بھیجنے کے لیے تیار ہے۔ ’’حکومت پاکستان (پرویز مشرف کی والدہ) کے علاج معالجے کے لیے تمام سہولتیں بہم پہنچائے گی۔‘‘
اقوام متحدہ کی امن فوج میں شامل اہلکاروں میں سب سے زیادہ تعداد پاکستان کے باوردی اہلکاروں کی ہے۔
سلامتی کے خدشات کے باعث کراچی، لاہور، راولپنڈی سمیت تقریباً 20 سے زائد شہروں میں منگل کی صبح ہی سے موبائل فون سروس بند کر دی گئی
پاکستانی فوج کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز میجر جنرل عامر ریاض نے اپنے بھارتی ہم منصب ونود بھاٹیہ کو اس ملاقات کی دعوت دی تھی اور دونوں ملکوں کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کی سطح پر یہ 14 سال بعد پہلی براہ راست ملاقات ہے۔
مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق سابق صدر کے گھر سے عدالت جانے والے راستے پر منگل کی صبح پانچ کلو گرام دھماکا خیز مواد برآمد ہوا جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنا دیا۔
ملک بھر میں امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لیے دس ہزار فوجی اہلکار بھی پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت کے لیے تعینات کیے گئے ہیں۔
جنرل راحیل شریف نے حکومت کی طرف سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مذاکرات کے عمل کی مکمل حمایت کرتے ہوئے اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ دہشت گردوں کے حملے برداشت نہیں کیے جائیں گے۔
مزید لوڈ کریں