14 نومبر2012 کی صبح شمالی آسٹریلیا میں مکمل سورج گرہن سے نیم تاریکی چھا گئی۔ گرہن کا نظارہ کرنے کے لیے سیاحوں کی ایک بڑی تعداد نے ساحلی علاقوں کا رخ کیا۔ ہزاروں افراد نے یہ منظر ساحلوں پر کھڑے ہوکر، سینکڑوں نے سمندر کے اندر کشتیوں میں بیٹھ کر اور بیسیوں نے کرائے کے گرم ہوا کے غباروں میں بلندی پر جاکر ان نظاروں کو اپنی یادوں کا حصہ بنایا۔
مکمل سورج گرہن کے نظارے

1
آسٹریلیا کے شہر کینز میں چاند سورج کی روشنی کو اور بادل اس منظر کو ڈھانپ رہے ہیں

2
کینز میں مکمل سورج گرہن کا ایک خوبصورت منظر

3
ایک موقع پر زمین اور سورج کے درمیان چاند کے سفر نے سورج کو بھی چاند کا روپ دے دیا

4
شمالی آسٹریلیا کے ایک قصبے کے لوگ سورج گرہن دیکھنے کے لیے جمع ہیں