رسائی کے لنکس

Shehbaz Sharif
Shehbaz Sharif

کسی کو ڈکٹیشن دینے کی ضرورت نہیں، الیکشن کب ہوں گے یہ فیصلہ پارلیمنٹ کو کرنا ہے: شہباز شریف

20:55 7.4.2022

جمہوریت بہترین انتقام ہے: بلاول بھٹو زرداری

سپریم کورٹ کی جانب سے قومی اسمبلی کو بحال کرنے پر ردِعمل دیتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ٹوئٹ کی کہ 'جمہوریت بہترین انتقام ہے۔'

21:07 7.4.2022

اس بدقسمت فیصلے نے پاکستان کے سیاسی بحران میں بہت اضافہ کر دیا ہے: فواد چوہدری

سپریم کورٹ کی جانب سے قومی اسمبلی کو بحال کرنے کے فیصلے پر ردِعمل دیتے ہوئے تحریکِ انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ اس بدقسمت فیصلے نے پاکستان کے سیاسی بحران میں بہت اضافہ کر دیا ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ فوری الیکشن پاکستان میں استحکام لا سکتا تھا، بدقسمتی سے عوام کی رائے کو نظرانداز کیا گیا۔ ابھی دیکھتے ہیں کہ معاملہ کیسے آگے بڑھتا ہے۔

21:25 7.4.2022

قومی اسمبلی بحال، عدالت کا تحریکِ عدم اعتماد پر ووٹنگ کرانے کا حکم

سپریم کورٹ آف پاکستان نے تین اپریل کی ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے قومی اسمبلی بحال کر دی ہے۔ عدالت نے اپنے متفقہ فیصلے میں قومی اسمبلی کا اجلاس نو اپریل کو بلا کر تحریکِ عدم اعتماد پر ووٹنگ کرانے کا بھی حکم دیا ہے۔ مزید تفصیلات جانتے ہیں وائس آف امریکہ کے نمائندے عاصم علی رانا سے اس فیس بک لائیو میں۔۔۔

22:20 7.4.2022

حزبِ اختلاف کے رہنماؤں کا عدالتی فیصلے کا خیر مقدم

حزب اختلاف کے رہنماؤں نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے آئین اور جمہوریت کی فتح قرار دیا ہے۔

قومی اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف شہباز شریف نے جمعرات کی شب سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اعلی عدلیہ نے یہ فیصلہ دے کر اپنے وقار کو بلند کیا ہے اور اپنی غیرجانب داری ثابت کی ہے۔

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آئین اور قانون کی سربلندی کے مترادف ہیں۔

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری نے اپنے ایک بیان میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے قوم کو آئین کی فتح پر مبارک باد دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئین ہی مقدس ہے۔ آئین ہی سپریم ہے اور اس فیصلے سے جمہوریت مضبوط اور مستحکم ہوگی۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG