اسد قیصر اپنے عہدے سے مستعفی، ایاز صادق نے تحریکِ عدم اعتماد پر ووٹںگ کا آغاز کر دیا
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے جس کے بعد پینل آف چیئرمین میں شامل مسلم لیگ (ن) کے رُکن اسمبلی ایاز صادق نے تحریکِ عدم اعتماد پر ووٹنگ کا آغاز کر دیا ہے۔
قومی اسمبلی میں پانچ منٹ کے لیے گھنٹیاں بجائی جا رہی ہیں تاکہ اراکین ایوان کے اندر آ جائیں۔
پانچ منٹ کے بعد ایوان کے داخلی دروازے بند کر دیے جائیں گے۔ ایوان کے داخلی دروازے بند کیے جانے کے بعد ووٹنگ کے عمل کا آغاز ہو گا۔
بس اتنا ہی کہوں گا کہ خان کو باندھ کر ہرایا گیا ہے: ڈاکٹر شہباز گل
عمران خان نے وزیرِ اعظم ہاؤس چھوڑ دیا، بنی گالہ روانہ
وزیرِ اعظم عمران خان اپنے خلاف قومی اسمبلی میں تحریکِ عدم اعتماد کی کارروائی شروع ہونے کے بعد وزیرِ اعظم ہاؤس سے چلے گئے ہیں۔
وزیر اعظم کی چیف آف آرمی اسٹاف سے ملاقات
خبر رساں ادارے 'رائٹرز' نے رپورٹ کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ہے۔
'رائٹرز' کے ذرائع کے مطابق یہ ملاقات قومی اسمبلی میں تحریکِ عدم اعتماد پر ووٹنگ کے لیے بلائے گئے اجلاس کی کارروائی کے دوران ہوئی۔
ملاقات ایک ایسے موقع پر ہوئی جب ایوان کی مختصر کارروائی کے بعد تیسری بار ملتوی کر دیا گیا تھا۔