رسائی کے لنکس

Shehbaz Sharif
Shehbaz Sharif

کسی کو ڈکٹیشن دینے کی ضرورت نہیں، الیکشن کب ہوں گے یہ فیصلہ پارلیمنٹ کو کرنا ہے: شہباز شریف

10:47 12.4.2022

انتقامی کارروائیوں کا آغاز ہو گیا ہے: شہزاد اکبر

سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے دعویٰ کیا ہے کہ انتقامی کارروائیوں کا آغاز ہو گیا ہے جس کے خلاف وہ اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر رہے ہیں۔

شہزاد اکبر نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ "قوم کو مبارک ہو کہ 16 ارب کی منی لانڈرنگ والا وزیرِ اعظم اور اپنے فرض کی ادائیگی والے اسٹاپ لسٹ پر"۔

ان کے بقول ان کا نام اسٹاپ لسٹ پر اس وقت ڈالا گیا جب ملک میں نہ کوئی حکومت تھی اور نہ کابینہ۔

12:28 12.4.2022

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ذمے داریاں سنبھال لیں

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے وزیرِ اعظم آفس پہنچ کر ذمے داریاں سنبھال لی ہیں۔

مسلم لیگ (ن) نے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف مقررہ سرکاری دفتری اوقات سے پہلے ہی صبح آٹھ بجے دفتر پہنچے۔

12:52 12.4.2022

معاشی ماہرین کا ہنگامی اجلاس طلب

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے معاشی ماہرین کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں ملک کو درپیش موجودہ معاشی صورتِ حال پر غور ہوگا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران ماہرین کی آرا کی روشنی میں معاشی، مالیاتی اقدامات سے متعلق فیصلے کیے جائیں گے۔

17:39 14.4.2022

نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے اعلامیے میں کسی سازش کا ذکر نہیں ہے: ترجمان پاکستان فوج

افواجِ پاکستان کے ترجمان میجر جنرل بابر افتحار نے کہا ہے کہ پاکستان میں اب مارشل نہیں لگے گا، پاکستان کی بقاصرف اور صرف جمہوریت میں ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نہ تو ایکسٹینشن چاہتے ہیں اور نہ ہی قبول کریں گے۔

سابق وزیرِ اعظم عمران خان کو ملنے والے دھمکی آمیز مراسلے سے متعلق اظہارِ خیال کرتے ہوئے ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ ڈی مارش صرف سازش پر نہیں دیا جاتا۔ اس کی بہت سی وجوہات ہوتی ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے فوج اپنی وضاحت دے چکی ہے اور نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے اعلامیے میں بھی کسی غیر ملکی سازش کا ذکر نہیں ہے۔

خیال رہے کہ سابق وزیرِ اعظم عمران خان کا یہ مؤقف ہے کہ اُن کی حکومت کو امریکہ کے ایما پر گرایا گیا ہے اور اُن کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد بھی اسی سازش کا حصہ ہے۔

جمعرات کو راولپنڈی میں تفصیلی نیوز کانفرنس کرتے ہوئے میجر جنرل بابر افتحار کا کہنا تھا کہ بار بار کہہ چکے ہیں کہ فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے،ہمارا سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں، ہم آئین اور قانون کی عمل داری پر یقین رکھتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیا پر فوج پر تنقید کی جا رہی ہے، سابق فوجی افسران کے فیک پیغامات وائرل کیے جا رہے ہیں جس کی ہر گز اجازت نہیں دی جا سکتی۔

مزید پڑھیے

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG