رسائی کے لنکس

Shehbaz Sharif
Shehbaz Sharif

کسی کو ڈکٹیشن دینے کی ضرورت نہیں، الیکشن کب ہوں گے یہ فیصلہ پارلیمنٹ کو کرنا ہے: شہباز شریف

19:03 16.4.2022

آئین و قانون کے مطابق ووٹنگ کا عمل مکمل کر دیا: ڈپٹی اسپیکر


ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری کا کہنا ہے کہ انہوں نے آئین و قانون کے مطابق ہائی کورٹ کے حکم پر پنجاب اسمبلی کی ووٹنگ کا عمل مکمل کر دیا ہے اور حمزہ شہباز 197 ووٹ لے کر کامیاب منتخب ہو گئے ہیں۔

19:51 16.4.2022

ہم پنجاب اسمبلی کا نیا اسپیکر لائیں گے: حمزہ شہباز کا اعلان

نو منتخب وزیرِ اعلٰی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے اسپیکر کو تبدیل کیا جائے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ آج پنجاب اسمبلی میں آئین اور جمہوریت کا قتل کیا گیا، لہذٰا اسپیکر پنجاب اسمبلی کو تبدیل کیا جائے گا۔

حمزہ شہباز شریف نے ڈپٹی اسپیکر پر ہونے والے حملے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ڈپٹی اسپیکر پر نہیں بلکہ جمہوریت پر حملہ تھا۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ صوبے میں اچھے بیورو کریٹ اور اچھے پولیس افسران لے کر آئیں گے تاکہ صوبے میں امن آئے۔

نومنتخب وزیرِ اعلٰی پنجاب کا کہنا تھا کہ ہمیں اب انتقام کی سیاست کو ختم کرنا ہو گا بلکہ مل کر عوام کی خدمت کریں گے۔

19:53 16.4.2022

پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں آج سارا دن کیا ہوتا رہا؟

مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز شریف پنجاب اسمبلی کے ہنگامہ خیز اجلاس کے بعد 197 ووٹ لے کر وزیرِ اعلٰی منتخب ہو گئے ہیں۔ پاکستان تحریکِ انصاف اور مسلم لیگ (ق) کے بائیکاٹ کی وجہ سے وزارتِ اعلٰی کے دوسرے اُمیدوار چوہدری پرویز الہٰی کو کوئی ووٹ نہیں مل سکا۔ پنجاب اسمبلی میں آج سارا دن کیا ہوتا رہا۔ بتا رہے ہیں وائس آف امریکہ کے نمائندے ضیا الرحمٰن اس فیس بک لائیو میں۔۔۔

23:46 16.4.2022

'یہ بات میرے دل میں رہے گی کہ رات 12 بجے عدالتیں کھولی گئیں کیا میں کوئی جرم کرنے والا تھا؟'

سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اُنہیں عدلیہ سے گلہ ہے کہ کم سے کم وہ غیر ملکی دھمکی آمیز مراسلے کی تحقیقات تو کرتے اس پر کوئی ازخود نوٹس تو لیتے۔

ہفتے کی شب کراچی کے باغِ جناح میں جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ میں نے کیا جرم کرنا تھا جو آپ نے رات کے 12 بجے عدالتیں کھول دیں۔ میں نے اپنی جماعت کا نام تحریکِ انصاف رکھا، میں نے آزاد عدلیہ کی جنگ لڑی۔ میں نے آج تک پاکستان کا قانون نہیں توڑا۔ کبھی میں نے پاکستانی قوم کو کھیلوں کی گراؤنڈ میں شرمندہ نہیں کرایا۔ کبھی میرا نام میچ فکسنگ مین نہیں آیا۔

سابق وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ مجھے تکلیف ہوئی کہ میرے خوف سے کہ میں کوئی جرم کر دوں گا اور آئین توڑ دوں گا، رات کے بارہ بجے عدالتیں کھولی گئیں یہ بات ساری زندگی میرے دل میں رہے گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ میں نے امریکہ کا کچھ نہیں بگاڑا، اُنہیں صرف یہ گلہ ہے کہ جب مجھ سے پوچھا گیا کہ اگر امریکہ نے اڈے مانگے تو کیا آپ دیں گے تو میں نے کہا ایبسلوٹلی ناٹ۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG