دنیا بھر میں کرسمس کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ کرسمس مسیحی برادری کا سب سے بڑا اور اہم تہوار ہے جو مذہبی عقائد کی وجہ سے مشہور ہونے کے ساتھ سانتا کلاز کے حوالے سے بھی اپنی منفرد پہچان رکھتا ہے۔
کرسمس کی آمد: سانتا کلاز کا مشن شروع

5
بیلا روس کے دو سانتا کلاز ایک کشتی میں سوار ہیں۔ روایتاً سانتا کلاز قطب شمالی میں رہتا ہے لیکن اس کے گھر کا پتا دنیا میں کسی کو معلوم نہیں۔

6
بیلجئم کا سانتا کلاز ایک گھر میں سستا رہا ہے۔ قریب ہی موجود الماریوں میں چھوٹے سائز کے سانتا کلاز موجود ہیں جنہیں اس کی فوج بھی کہا جاتا ہے۔ روایات کے مطابق یہ فوج ہی بچوں کے لیے سارا سال کھلونے بناتی رہتی ہے۔

7
اٹلی کے شہر وینس میں رہنے والا سانتا کلاز سینٹ مارکس اسکوائر کے گرجا گھر کے قریب سیلابی پانی سے گزر رہا ہے۔

8
جاپان میں بھی کرسمس بہت جوش و خروش کے ساتھ منایا جاتا ہے اور وہاں کے شہری ہر سال سانتا کلاز بنتے اور بچوں میں تحفے تقسم کرتے ہیں۔