رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

17:41 26.12.2020

روس میں متاثرہ افراد کی تعداد 30 لاکھ سے متجاوز

روس میں کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 30 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 29 ہزار سے زائد افراد میں وبا کی تشخیص ہوئی جس کے بعد روس میں عالمی وبا کا شکار ہونے والے افراد کی تعداد 30 لاکھ 21 ہزار 964 ہو گئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں میں مزید 567 اموات رپورٹ کی گئیں۔

امریکہ کی 'جان ہاپکنز یونیورسٹی' کے مطابق روس میں اس وبا کے سبب اب تک 53 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔

16:13 26.12.2020

پاکستان میں کرونا ویکسین مارچ میں ملنے کا امکان

پاکستان میں گزشتہ ڈھائی ماہ سے چین میں بنائی گئی کرونا ویکسین کی آزمائش جاری ہے۔ بڑے پیمانے پر جاری تجربات میں ہزاروں رضاکار شریک ہیں۔ لیکن حکام کا کہنا ہے کہ ویکسین کے لیے کم از کم اگلے سال مارچ تک انتظار کرنا ہوگا۔ ویکسین کی تیاری اور دستیابی کے لیے جاری کوششوں پر لاہور سے ضیاء الرحمٰن کی رپورٹ۔

پاکستان میں کرونا ویکسین مارچ میں ملنے کا امکان
please wait

No media source currently available

0:00 0:03:58 0:00

14:16 26.12.2020

موڈرنا ویکسین کے ری ایکشن کے ایک کیس کی اطلاعات

امریکہ کی ریاست میسا چوسٹس کے شہر بوسٹن میں ایک ڈاکٹر کو موڈرنا کمپنی کی کرونا ویکسین جمعرات کو لگائے جانے کے بعد اس کا ری ایکشن جمعے کو سامنے آیا ہے۔

امریکی اخبار ‘نیو یارک ٹائمز’ کے مطابق ڈاکٹر حسین صدر زادہ جو کہ بوسٹن میڈیکل سینٹر سے وابستہ ہیں، کا کہنا تھا کہ ویکسین لگوانے کے فوری بعد اس کا شدید ری ایکشن ہونے لگا اور انہیں چکر آنے لگے۔ جب کہ ان کے دل کی دھڑکن بھی تیز ہو گئی۔

موڈرنا ویکسین کا ری ایکشن پہلی بار سامنے آیا ہے۔ اس ویکسین کے امریکہ میں لگانے جانے کا عمل رواں ہفتے شروع کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ امریکہ کی فوڈ اینڈ ڈرگ ریگولیٹری ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) کے حکام کا پچھلے ہفتے کہنا تھا کہ وہ فائزر اور بائیو این ٹیک کی کرونا ویکسین کے پانچ ری ایکشن کیسز کی تحقیقات کر رہی ہے۔

14:07 26.12.2020

ترکی آمد کے لیے کرونا ٹیسٹ کی منفی رپورٹ لازمی قرار

ترکی کے وزیرِ صحت کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے پیر سے ترکی آنے والوں مسافروں کے لیے کرونا کا منفی ٹیسٹ لازمی ہو گا۔ جو کہ سفر سے 72 گھنٹے پہلے کیا گیا ہو۔

وزیرِ صحت فرحتین کوکا کا کہنا تھا کہ جو مسافر کرونا کے پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ دکھائیں گے صرف ان کو ہی ترکی آنے والی فلائٹوں پر سوار ہونے دیا جائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ برطانیہ، جنوبی افریقہ اور ڈنمارک سے آنے والے مسافروں کے لیے کرونا کے منفی ٹیسٹ رپورٹ کے ساتھ ساتھ ترکی پہنچنے پر قرنطینہ میں جانا ہوگا۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG