رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

13:31 13.2.2021

وبا کی نئی اقسام پر تحقیق میں تیزی

یورپ کی یورپین میڈیسنز ایجنسی (ای ایم اے) کی کرونا وبا سے نمٹنے کے لیے بنائی گئی ٹاسک فورس کے سربراہ کا کہنا ہے کہ وہ وبا کی نئی اقسام پر تحقیق میں تیزی لا رہے ہیں تا کہ ویکسین ان نئی اقسام کے خلاف بھی کار آمد ہو سکیں۔

ٹاسک فورس کے سربراہ مارکو کیولری کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کی نئی اقسام پر پہلے کی طرح طویل آزمائشی عمل دہرانے کی ضرورت نہیں ہے اور ان اقسام کے خلاف بنائی گئی ویکسین چھوٹے گروپس کے ذریعے بھی ٹیسٹ کی جا سکتی ہے۔

خیال رہے کہ ‘فائزر’، ‘موڈرنا’ اور ‘ایسٹرا زینیکا’ اپنی تیار کردہ کرونا ویکسینز، قدرے تیزی سے پھیلنے والی کرونا وائرس کی نئی اقسام کے خلاف کار آمد ہونے سے متعلق تحقیق کیا جا رہی ہے۔

برازیل، برطانیہ اور جنوبی افریقہ سے سامنے آنے والی کرونا وائرس کی نئی اقسام پہلے ہی دنیا کے کئی ممالک میں پھیل چکی ہیں اور حکام وبا پر قابو پانے کے لیے کوشاں ہیں۔ جس سے اب تک لگ بھگ 25 لاکھ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

13:27 13.2.2021

کیا کھانسنا جرم ہے؟

ڈنمارک کی عدالتِ اعظمی آئندہ ہفتے یہ فیصلہ کرے گی کہ کیا کھانسنا ایک جرم ہے، اور کیا کسی کو کھانس کر ڈرانا، قابل سزا جرم ہے، یا ہنسی مذاق کی بات ہے؟

جب کسی کو کھانسی آتی ہے تو وہ پورا منہ کھول کر کھانس لیتا ہے۔ جو لوگ محتاط ہوتے ہیں وہ کھانستے وقت اپنا منہ ڈھانپ لیتے ہیں یا دوسری جانب کر لیتے ہیں تاکہ اس کی کھانسی سے سامنے والا متاثر نہ ہو۔ زیادہ تر لوگ یہی کرتے ہیں، سوائے ڈنمارک کے، جہاں اگلے ہفتے وہاں کی سپریم کورٹ کھانسنے سے متعلق ایک اہم مقدمے سے متعلق اپیل پر سماعت کرنے جا رہی ہے۔

یہ اپیل ایک نوجوان کی جانب سے دائر کی گئی ہے، جسے ہائی کورٹ نے سزا سنائی ہے۔ نوجوان چاہتا ہے کہ اسے بری کر دیا جائے، جب کہ پراسیکیوٹرز اپنا پورا زور اس بات پر صرف کر رہے ہیں کہ کسی شخص کے سامنے منہ کھول کر کھانسنے، اور پھر اسے ڈرانے کے لیے 'کرونا' کا نعرہ لگانے والا یہ ملزم کم ازکم تین سے پانچ ماہ جیل کی سلاخوں کے پیچھے کاٹے تاکہ اسے نصحیت اور دوسروں کو عبرت حاصل ہو۔ نوجوان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

بات صرف کھانسی کی ہی نہیں ہے بلکہ کھانس کر کرونا کے نام پر خوف زدہ کرنے کے طرز عمل کی بھی ہے۔ چاہے نوجوان نے یہ حرکت مذاق کے طور پر ہی کی ہو، لیکن پراسیکیوٹرز کا کہنا ہے کہ قانون ایسا مذاق کرنے کی اجازت نہیں دیتا جو مارے خوف کے دوسرے کا خون خشک کر دے۔ یہ خوف و ہراس پھیلانے کا اقدام ہے، جو قابل سزا جرم ہے۔

مزید جانیے

13:15 13.2.2021

لاس اینجلس: کیا ماسک نہ پہننے پر جیل جانا پڑے گا؟

کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے ضروری ہے کہ ماسک کا استعمال لازمی کیا جائے۔ لیکن امریکہ کے کئی شہروں میں ماسک پہننے کے خلاف مظاہرے بھی ہوتے ہیں۔

اس صورتِ حال میں لاس اینجلس کے میئر نے اعلان کیا ہے کہ پولیس ایسے افراد سے سختی سے پیش آئے گی جو ماسک پہننے والوں کو ہراساں کریں گے۔

لاس اینجلس: کیا ماسک نہ پہننے پر جیل جانا پڑے گا؟
please wait

No media source currently available

0:00 0:02:57 0:00

13:13 13.2.2021

پاکستان میں زیرِ علاج افراد کی تعداد 26 ہزار سے بھی کم

پاکستان میں کرونا وائرس سے متاثرہ زیرِ علاج افراد کی تعداد 26 ہزار سے بھی کم رہ گئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں وبا سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد پانچ ہزار 536 ہے۔ جس کے بعد زیرِ علاج افراد کی تعداد 25 ہزار 649 رہ گئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں وبا سے مزید 1262 افراد متاثر ہوئے جس کے بعد مجموعی متاثرہ افراد کی تعداد پانچ لاکھ 61 ہزار 625 ہو گئی۔ جب کہ اب تک پانچ لاکھ 23 ہزار 700 افراد صحت یاب ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ وبا سے 12 ہزار 276 اموات بھی ہوئی ہیں۔

حکام کے مطابق زیرِ علاج 25 ہزار 649 افراد میں سے 1692 انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان میں وبا سے متاثرہ افراد کی نشان دہی کے لیے لگ بھگ 84 لاکھ ٹیسٹ بھی کیے جا چکے ہیں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG