رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

16:49 18.2.2021

امریکی فوج کے ہزاروں اہلکاروں کا کرونا ویکسین لگوانے سے انکار

امریکی فوج کے ہزاروں اہلکاروں نے کرونا ویکسین لگوانے سے انکار کر دیا ہے۔ البتہ افسران مسلسل اُنہیں ویکسین سے متعلق انٹرنیٹ پر موجود افواہوں پر دھیان نہ دینے کی ہدایت کر رہے ہیں۔

امریکی ایئر فورس کے میجر جنرل جیف ٹیلیفیرو نے بدھ کو کانگریس کو بریفنگ کے دوران بتایا کہ ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق فوج کے دو تہائی اہلکاروں نے ویکسین لینے پر رضا مندی ظاہر کی تھی جب کہ بعض اہلکاروں نے ویکسین لگوانے سے انکار کیا ہے۔

امریکہ فوج کی 'آرمی فورسز کمانڈ' کے سرجن بریگیڈیئر جنرل ایڈورڈ بیلی کا کہنا ہے کہ "ہم ویکسین سے متعلق اہلکاروں کو آگاہی دینے اور اُنہیں ویکسین لگوانے پر قائل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔"

اُن کے بقول فوج کی بعض یونٹس میں 30 فی صد اہلکاروں نے ویکسین لگوانے پر رضا مندی ظاہر کی ہے جب کہ دیگر یونٹس میں یہ تعداد کہیں 50 فی صد اور کہیں 70 فی صد ہے۔

یاد رہے کہ آرمی فورسز کمانڈ امریکہ میں موجود 15 فوجی اڈوں کی نگران ہے جہاں لگ بھگ سات لاکھ 50 ہزار فوجی، ریزرو اہلکار اور نیشنل گارڈز موجود ہوتے ہیں۔

مزید جانیے

16:43 18.2.2021

پاکستان میں صرف چار فی صد متاثرہ افراد زیرِ علاج

پاکستان میں وبا سے متاثرہ صرف چار فی صد افراد زیرِ علاج ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں وبا سے مزید 1272 متاثر ہونے کی تصدیق کی گئی ہے جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد پانچ لاکھ 67 ہزار 261 ہو گئی ہے۔ جن میں سے 12 ہزار 488 افراد ہلاک ہوئے ہیں جب کہ پانچ لاکھ 30 ہزار 597 صحت یاب ہو چکے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں 24 ہزار 476 افراد زیرِ علاج ہیں جو مجموعی متاثرہ افراد کے 4.2 فی صد تعداد بنتی ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں وبا سے متاثرہ افراد کی نشان دہی کے لیے 85 لاکھ سے زائد ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

18:53 17.2.2021

کرونا وائرس: کیا یورپ 'ویکسین پاسپورٹ' متعارف کرا سکتا ہے؟

ایسے میں جب یورپ میں ویکسین پاسپورٹ کے اجرا کے امکانات روشن ہو رہے ہیں، زیادہ تر یورپی ممالک نہ صرف سفر کرنے والوں کے لیے ویکسین لگوانے کا ثبوت پاس رکھنے کو لازمی قرار دینے کا سوچ رہے ہیں بلکہ اس پاسپورٹ کو بارز، ریستورانوں اور کنسرٹ ہالز کو بھی دوبارہ کھولنے میں مدد کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔

برطانیہ کے وزیرِاعظم بورس جانسن سے جب سوال کیا گیا کہ آیا ویکسین پاسپورٹ متعارف کرائے جانے کا امکان ہے تو انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ بعض بین الاقوامی سفر کے لیے ویکسی نیشن کا ثبوت درکار ہو سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ "صاف بات ہے کہ کچھ ممالک یہ اصرار کرنے جا رہے ہیں کہ جو مسافر ان کے ملک آ رہے ہیں، ان کے پاس ویکسی نیشن کا ثبوت موجود ہو۔ بالکل اسی طرح جیسے ماضی میں زرد بخار یا دیگر بیماریوں کے خلاف ویکسی نیشن کا ریکارڈ مانگا جاتا تھا۔"

یورپی حکومتیں اس بارے میں تقسیم رہی ہیں کہ آیا ویکسین پاسپورٹ کا نظام رائج کیا جائے یا نہیں لیکن سیاح اور مہمان داری (ہاسپیٹیلیٹی) کے شعبے اپنے کاروبار کی بحالی کے لیے بے چین ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ ایک اور موسمِ گرما ضائع نہیں کر سکتے۔

مزید پڑھیے

16:31 17.2.2021

پاکستان میں رواں ماہ زیرِ علاج افراد کی تعداد میں 25 فی صد کمی

پاکستان میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں گزشتہ 16 دن کے دوران 25 فی صد سے زائد کمی آئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق رواں ماہ کے آغاز میں ملک بھر میں زیرِ علاج افراد کی تعداد 33 ہزار 493 تھی۔ جب کہ گزشتہ روز زیرِ علاج افراد کی تعداد 25 ہزار تھی۔

یوں 16 دن میں پاکستان میں زیرِ علاج افراد کی شرح میں واضح کمی سامنے آئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں وبا سے مزید 1165 افراد کے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ متاثرہ افراد کی نشان دہی کے لیے ملک بھر میں 33 ہزار سے زائد ٹیسٹ کیے گئے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG