رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

14:13 9.3.2021

کیا کرونا ویکسین کی تقسیم چین کی اثر و رسوخ بڑھانے کی کوشش ہے؟

چین اور بھارت سمیت دنیا میں کرونا ویکسین تیار کرنے والے کچھ ممالک ویکسین کو سفارت کاری کے ذریعے کے طور پر بھی استعمال کر رہے ہیں۔ چین کی بلکان ممالک میں ویکسین تقسیم کرنے کی کوششیں تیز کرنے پر کچھ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ خطے میں چین کے اثر و رسوخ کو بڑھانے کی کوشش ہے۔ مزید جانیے اس رپورٹ میں۔

کیا کرونا ویکسین کی تقسیم چین کی اثر و رسوخ بڑھانے کی کوشش ہے؟
please wait

No media source currently available

0:00 0:02:53 0:00

14:12 9.3.2021

پی ایس ایل تو مکمل نہ ہوسکا، بھارت آئی پی ایل کے کامیاب انعقاد کے لیے پر امید کیوں؟

کرونا وائرس کی وجہ سے پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کو حال ہی میں ملتوی کرنا پڑا۔ لیکن اب بھارتی کرکٹ بورڈ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے کامیاب انعقاد کے لیے پرامید ہے۔

بورڑ آف کنٹرول فار کرکٹ اِن انڈیا (بی سی سی آئی) نے اتوار کو آئی پی ایل 2021 کے شیڈول کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق ایونٹ کا باقاعدہ آغاز 9 اپریل کو ہو گا اور فائنل احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں 30 مئی کو کھیلا جائے گا۔

آئی پی ایل کو دنیا کی سب سے بڑی کرکٹ لیگ کا درجہ حاصل ہے جس میں مختلف ملکوں کے کئی نامور کھلاڑی حصہ لیتے رہے ہیں۔

اس بار بھی کئی بڑے نام لیگ کا حصہ ہیں لیکن کرونا وائرس کی وجہ سے جہاں ایک جانب پاکستان کی مقامی لیگ متاثر ہوئی وہیں بھارت میں آئندہ ماہ شیڈول آئی پی ایل کے انعقاد اور اس کے مستقبل کے بارے میں کرکٹ کے حلقوں میں چہ مگوئیاں ہو رہی ہیں۔

بیس فروری سے شروع ہونے والی پی ایس ایل کے محض 14 میچز ہی کھیلے گئے تھے کہ غیر ملکیوں سمیت لیگ میں شامل سات افراد کرونا کا شکار ہوئے۔ کیسز میں اضافے کو دیکھتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے چار مارچ کو ایونٹ ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔

مزید جانیے

14:10 9.3.2021

پشاور: عدل میں رکاوٹ کی وجہ کرونا یا کچھ اور؟

پاکستان میں نظام عدل کی سست روی پر ہمیشہ سے تنقید ہوتی رہی ہے جہاں اکثر سائلین کو انصاف کے لیے برسوں انتظار کرنا پڑتا ہے۔ کرونا وائرس سے عدالتیں کتنی متاثر ہوئیں؟ دیکھیے پشاور سے عمر فاروق کی اس رپورٹ میں۔

پشاور: عدل میں رکاوٹ کی وجہ کرونا یا کچھ اور؟
please wait

No media source currently available

0:00 0:02:53 0:00

14:00 9.3.2021

پاکستان میں آٹھ دن میں 386 افراد ہلاک

پاکستان میں مارچ کے ابتدائی آٹھ دن میں کرونا وائرس سے 386 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا وائرس سے مزید 54 افراد ہلاک ہوئے ہیں جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار 281 ہو گئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق رواں ماہ اموات کی شرح میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے۔ دو مارچ کو 75 اموات ہوئی تھیں جو کہ یکم جنوری کے بعد ایک دن میں سب سے زیادہ ہلاکتیں تھیں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG