رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

14:23 9.3.2021

وبا کے دنوں میں بھی خواتین کی کامیابیوں کا سفر جاری

خواتین کو درپیش مختلف چیلنجز کے باوجود تاریخ ان کی کامیابیوں سے بھری پڑی ہے۔ عالمی وبا کے بحران میں بھی خواتین کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری رہا۔ گزشتہ ایک سال کے دوران پاکستان سمیت دنیا بھر سے مختلف شعبوں میں اپنا نام بنانے والی خواتین کی کامیابیوں کی ایک جھلک دیکھیے نیلوفر مغل کی رپورٹ میں۔

وبا کے دنوں میں بھی خواتین کی کامیابیوں کا سفر جاری
please wait

No media source currently available

0:00 0:02:47 0:00

14:22 9.3.2021

افغانستان کو کوویکس سے ویکسین کی پانچ لاکھ خوراکیں موصول

عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ادارے کے ویکسین فراہمی کے پروگرام کوویکس کے تحت افغانستان کو کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسین کی پانچ لاکھ خوراکیں فراہم کر دی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ کوویکس عالمی ادارۂ صحت کا کرونا ویکسین کی مساوی تقسیم کے لیے بنایا گیا پروگرام ہے جو ڈبلیو ایچ او اور کئی ممالک کے اشتراک سے وجود میں آیا جس کے تحت کرونا ویکسین کی دو ارب خوراکیں غریب اور ترقی پذیر ممالک کو فراہم کرنے کا منصوبہ ہے۔

بیان کے مطابق بھارت کے شہر ممبئی سے ایسٹرازینیکا سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کی کووی شیلڈ ویکسین کی چار لاکھ 68 ہزار خوراکیں متحدہ عرب امارات کی ایمریٹس ایئر لائن کے ذریعے کابل کے حامد کرزئی ایئر پورٹ تک پہنچائی گئی ہیں۔

ادارے کے مطابق افغانستان وسطی ایشیا میں پہلا ملک ہے جہاں اس پروگرام کے تحت ویکسین فراہم کی گئی۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ویکسین کی خوراکوں کے ساتھ ساتھ چار لاکھ 70 ہزار سرنجیں اور چار ہزار سات سو سیفٹی باکس بھی افغانستان کو فراہم کیے گئے ہیں۔

مزید جانیے

14:17 9.3.2021

امریکہ میں 69 فی صد شہری ویکسین لگوانے کے حق میں ہیں: رپورٹ

ایک سروے میں پتا چلا ہے کہ نئی امریکی انتظامیہ کی کرونا وبا سے نمٹنے کی پالیسیوں اور دیگر عوامل کی وجہ سے زیادہ تر امریکی اب کرونا ویکسین لگوانے کے حق میں ہیں۔

ریسرچ ادارے 'پیو ریسرچ' کے ایک تازہ سروے کے مطابق 19 فی صد بالغ امریکیوں کا کہنا ہے کہ وہ پہلے ہی کرونا وبا سے بچاؤ کی ویکسین لگوا چکے ہیں جب کہ 50 فی صد شہری ویکسین لگوانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

اس طرح مجموعی طور پر 69 فی صد امریکی ویکسین کے استعمال کی حمایت کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ نومبر 2020 میں ویکسین لگوانے پر مائل لوگوں کا تناسب 60 فی صد تھا۔

امریکی عوام میں ویکسین کے استعمال میں یہ بڑھتا ہوا رجحان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے ویکسین کی فراہمی کی کوششوں کو تیز تر کردیا ہے۔

صدر بائیڈن نے امریکی عوام سے وعدہ کر رکھا ہے کہ وہ اپنے صدارتی دور کے 100 روز میں 10 کروڑ امریکیوں کی ویکسی نیشن یقینی بنائیں گے۔

مزید جانیے

14:15 9.3.2021

امریکہ: سینیٹ کے منظور کردہ 19 کھرب ڈالر کے کرونا ریلیف بل میں کیا ہے؟

مریکی سینیٹ نے صدر جو بائیڈن کے تجویز کردہ 19 کھرب ڈالرز کے کرونا ریلیف بل کی منظوری دے دی ہے۔ یہ رقم کرونا وبا اور امریکیوں کو درپیش مشکلات سے نمٹنے کے لیے خرچ کی جائے گی۔ ری پبلکن پارٹی نے اس بل کی مخالفت کی ہے۔

ہفتے کو کئی گھنٹوں کی بحث کے بعد سو رُکنی سینیٹ نے 49 کے مقابلے میں 50 ووٹوں سے بل کی منظوری دی۔ ایوانِ نمائندگان پہلے ہی اس بل کی منظوری دے چکا ہے۔

البتہ، سینیٹ نے بل میں کئی تبدیلیاں تجویز کی ہیں۔ جس کے لیے یہ بل دوبارہ ایوانِ نمائندگان میں بھجوایا جائے گا جہاں آئندہ ہفتے اس پر ووٹنگ ہو گی۔

ووٹنگ کے بعد صدر بائیڈن اس بل پر دستخط کریں گے جس کے بعد یہ قانون بن جائے گا۔

مزید جانیے

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG