رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

17:35 9.3.2021

کرونا بحران میں خواتین پر کیا گزری؟

کرونا وائرس کی عالمی وبا نے دنیا بھر میں خواتین کے روزگار کو مردوں سے زیادہ متاثر کیا کیونکہ زیادہ تر خواتین سیلونز اور ڈے کیئر جیسے شعبوں میں کام کرتی ہیں جنہیں عارضی طور پر بند کرنا پڑا تھا۔ سعدیہ زیب رانجھا نے امریکہ کی کچھ خواتین سے یہ جاننے کی کوشش کی ہےکہ گزشتہ ایک سال میں ان پر کیا گزری؟

کرونا بحران میں خواتین پر کیا گزری؟
please wait

No media source currently available

0:00 0:02:57 0:00

14:58 9.3.2021

پاکستان میں کیسز مثبت آنے کی شرح 4.2 فی صد ہو گئی

پاکستان میں حکام کا کہنا ہے کہ وبا سے متاثرہ 16 ہزار 349 افراد زیرِ علاج ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں وبا سے مزید 1353 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ جب کہ 54 اموات ہوئی ہیں۔

حکام کے مطابق ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 4.2 فی صد رہی۔

متاثرہ افراد کی نشان دہی کے لیے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 31 ہزار 786 ٹیسٹ کیے گئے ہیں جس کے بعد ٹیسٹ کی مجموعی تعداد 92 لاکھ 78 ہزار ہو گئی ہے۔

14:35 9.3.2021

پاکستان میں ویکسی نیشن کے دوسرے مرحلے کا آغاز

پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت فیصل سلطان نے کہا ہے کہ ملک بھر میں ویکسی نیشن کے دوسرے مرحلے کا آغاز 10 مارچ سے ہو رہا ہے۔

ایک ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ دوسرے مرحلے میں بڑی عمر کے شہریوں کو ویکسین لگائی جائے گی۔

واضح رہے کہ بڑی عمر کے شہریوں کو پہلے سے رجسٹریشن کے لیے کہا گیا تھا۔

ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کو ایس ایم ایس کے ذریعے مطلع کیا جائے گا اور اسی میسج میں ان کو ہدایات بھی مل جائیں گی کہ ویکسین لگوانے کے حوالے سے کیا کرنا ہے۔

14:26 9.3.2021

ویکسین کورس مکمل کرنے والے بنا ماسک مل بیٹھ سکتے ہیں: امریکی ادارۂ صحت

امریکہ میں بیماریوں پر قابو پانے اور ان سے پیشگی بچاؤ کے ادارے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پری وینشن (سی ڈی سی) نے کرونا وائرس سے متعلق نئی ہدایات جاری کی ہیں جن کے تحت ایسے امریکی جنہوں نے ویکسین کی خوراک مکمل کر لی ہے، وہ بغیر ماسک اور سماجی فاصلے کے اصول سے ہٹ کر کمرے کے اندر جمع ہو سکتے ہیں۔

مبصرین کے مطابق یہ ایسی ہدایات ہیں جن کا طویل عرصے سے انتظار تھا۔

گائیڈ لائنز میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جن لوگوں نے ویکسین لگوا لی ہے وہ ایک گھر میں بھی جمع ہو سکتے ہیں جہاں کرونا لاحق ہونے کے کم خطرے کا سامنا کرنے والے افراد بھی موجود ہوں۔ یعنی وہ بزرگ جنہوں نے ویکسین لگوا لی ہے وہ اپنے صحت مند بچوں اور ان کی اولاد سے مل سکتے ہیں۔

سی ڈی سی نے پیر کو یہ رہنما اصول جاری کیے ہیں۔

جیسے جیسے بالغ افراد زیادہ سے زیادہ تعداد میں ویکسین لگوا رہے ہیں۔ یہ سوال زور پکڑتا جارہا ہے کہ آیا ویکسی نیشن ان کو اپنے خاندان کے لوگوں سے ملنے، سفر کرنے یا دیگر امور کی زیادہ آزادی فراہم کرتی ہے؟ سی ڈی سی کی گائیڈ لائنز انہی سوالات کے جواب فراہم کرتی ہیں۔

سی ڈی سی کی ڈائریکٹر ڈاکٹر روشل والینسکی نے کہا ہے کہ ہر روز جس قدر زیادہ لوگوں کو ویکسین لگائی جا رہی ہے ہم بازی پلٹ رہے ہیں۔

ایک پریس بریفنگ میں انہوں نے ان گائیڈ لائنز کو معمول کی زندگی کی بحالی کی جانب پہلا قدم قرار دیا۔

مزید جانیے

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG