کرونا ویکسین لگوانے سے قبل یا بعد میں درد کش ادویات لی جا سکتی ہیں؟
کیا کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگوانے سے پہلے یا بعد میں درد کم کرنے کی دوا کا استعمال کیا جا سکتا ہے؟َ عالمی وبا کرونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنے شکنجے میں جکڑ رکھا ہے اور اب وائرس سے بچاؤ کی ویکسین سامنے آنے کے بعد لوگوں کے ذہن میں متعدد سوالات جنم لے رہے ہیں۔
ایک طرف تو لوگوں کے ذہن میں یہ سوچ ہے کہ آیا ویکسین لگوانے کے کوئی مضر اثرات تو نہیں۔
دوسری جانب یہ سوال بھی اٹھ رہا ہے کہ کیا کرونا کی ویکسین لگوانے کے بعد یا ویکسین لگانے سے قبل درد کم کرنے کی دوا کا استعمال کیا جا سکتا ہے یا نہیں۔
درد کم کرنے کی دوا کے حوالے سے یہ تشویش ہے کہ یہ مدافعتی نظام کی جانب سے آنے والے ردِ عمل کو روک سکتی ہے جس سے ویکسین کا اثر کم ہو سکتا ہے۔
پاکستان میں نو ماہ بعد یومیہ چار ہزار سے زائد کیسز رپورٹ
پاکستان میں کرونا وائرس کی تیسری لہر میں کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں چار ہزار 368 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ قبل ازیں جون کے آخر اور جولائی کے آغاز میں یومیہ چار ہزار تک کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔
حکام کے مطابق ملک بھر میں زیرِ علاج افراد کی تعداد 40 ہزار 120 ہو گئی ہے۔ زیرِ علاج افراد میں سے دو ہزار سات سو 58 افراد انتہائی نگہداشت میں ہیں۔
بھارت: پانچ ماہ بعد ریکارڈ کیسز
بھارت میں ایک بار پھر کرونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 53 ہزار 476 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
پانچ ماہ بعد رپورٹ ہونے والے کیسز کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے۔
حکومت کا کہنا ہے کہ ملک میں کرونا کی یہ دوسری لہر ہے اور مختلف ریاستوں میں کرونا کی نئی قسم 'ڈبل میوٹنٹ ویرینٹ' پائی گئی ہے۔
سری لنکا اسپوتنک فائیو کی 70 لاکھ خوراکیں خریدے گا
سری لنکا نے روس کی تیار کردہ کرونا ویکسین اسپوتنک فائیو کی 70 لاکھ خوراکیں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سری لنکن حکومت کا کہنا ہے کہ مذکورہ ویکسین کی خریداری کے لیے لگ بھگ 70 لاکھ ڈالر کی ادائیگی کی جائے گی۔
سری لنکا کی کل آبادی دو کروڑ بیس لاکھ افراد پر مشتمل ہے اور حکومت کا ایک کروڑ 40 لاکھ لوگوں کو ویکسین لگانے کا منصوبہ ہے۔
سری لنکا میں آٹھ لاکھ 50 ہزار سے زیادہ افراد برطانوی دوا ساز کمپنی ایسٹرازینیکا کی تیار کردہ ویکسین کی پہلی خوراک لے چکے ہیں۔
سری لنکا نے چین کی ویکسین سائنوفام کی منظوری بھی دے رکھی ہے۔
سری لنکا نے بھارت سے بطور عطیہ ویکسین کی پانچ لاکھ خوراکیں وصول کی ہیں اور مزید پانچ لاکھ وہ عنقریب خریدے گا جب کہ اقوامِ متحدہ کے ویکسین کی منصفانہ تقسیم کے پروگرام 'کوویکس' کے تحت سری لنکا دو لاکھ 64 ہزار خوراکیں وصول کر چکا ہے۔
یاد رہے کہ سری لنکا میں کرونا وائرس کے اب تک 91 ہزار سے زیادہ کیسز اور 554 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔