رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

20:48 27.3.2021

'ہو سکتا ہے کہ پاکستان میں پابندیاں مزید سخت کرنی پڑیں'

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اور وفاقی وزیر اسد عمرکا کہنا ہے کہ جس طرح کرونا وائرس پھیل رہا ہے تو ہو سکتا ہے کہ حکومت کو پابندیاں مزید سخت کرنی پڑیں۔

این سی او سی کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ کرونا کی تیسری لہر کے دوران لوگوں کو شاید ابھی تک اندازہ نہیں ہوا کہ ہم کتنی خطرناک صورتِ حال کا سامنا کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں کیسز کی تعداد میں اضافے کی وجہ برطانوی قسم کی پاکستان میں موجودگی ہے۔ جو زیادہ تیزی سے پھیلتی ہے اور زیادہ مہلک بھی ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ کیسز میں اگر اسی رفتار سے اضافہ ہوتا رہا تو آئندہ ہفتے تک ہم وبا کی پہلی لہر کے عروج کی سطح عبور کر جائیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کرونا کی تیسری لہر میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور گزشتہ روز 2842 مریض انتہائی تشویشناک حالت میں موجود تھے۔

اسد عمر نے کہا کہ کرونا پابندیوں پر جس طرح سے عمل ہونا چاہیے، ویسے نہیں ہو رہا۔

20:42 27.3.2021

کرونا بحران: پاکستانی سنیما انڈسٹری کا مستقبل خطرے میں

پاکستان کی سنیما انڈسٹری کی حالت کرونا وبا سے پہلے ہی کچھ اچھی نہیں تھی لیکن عالمی وبا سے اسے شدید دھچکا لگا ہے۔ سنیما گھروں کی بندش اور فلموں کی نمائش نہ ہونے سے کون کون متاثر ہو رہا ہے؟ دیکھیے لاہور سے ثمن خان کی رپورٹ میں۔

کرونا بحران: پاکستانی سنیما انڈسٹری کا مستقبل خطرے میں
please wait

No media source currently available

0:00 0:03:21 0:00

20:41 27.3.2021

پاکستان میں ایک کروڑ سے زائد ٹیسٹ

پاکستان میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی نشان دہی کے لیے ایک کروڑ سے زائد ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹؑوں میں مزید 44 ہزار 279 ٹیسٹ کیے گئے جس کے بعد مجموعی طور پر کیے جانے والے ٹیسٹ کی تعداد ایک کروڑ دو ہزار 107 ہو گئی ہے۔

حکام کے مطابق پاکستان میں 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ 48 ہزار 223 ٹیسٹ گزشتہ برس 27 نومبر کو کیے گئے تھے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح ابتدا میں دو سے تین فی صد تھی۔ بعد ازاں یہ چار سے چھ فی صد کے درمیان رہی۔ گزشتہ ایک ماہ سے اس شرح میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے اور اب یہ شرح 10.1 فی صد تک پہنچ چکی ہے۔

20:35 27.3.2021

پاکستان میں زیرِ علاج افراد میں تیزی سے اضافہ

پاکستان میں کرونا وائرس سے متاثرہ زیرِ علاج افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں وبا سے مزید چار ہزار 468 افراد متاثر ہوئے ہیں جس کے بعد زیرِ علاج افراد کی تعداد 42 ہزار 384 ہو گئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں وبا سے مزید 67 اموات بھی ہوئی ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر ہلاک شدگان کی تعداد 14 ہزار 158 ہو گئی ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG