زمینی سے اسپین آنے والوں کے کرونا ٹیسٹ کی منفی رپورٹ لازمی قرار
یورپ کے ملک اسپین کی وزارتِ صحت نے فرانس سے آنے والے مسافروں میں بڑھتے ہوئے کرونا کیسز کے پیشِ نظر ہفتے کو اعلان کیا ہے کہ فرانس سے بذریعہ زمینی راستہ اسپین آنے والوں کو کرونا ٹیسٹ کی منفی رپورٹ پیش کرنی ہو گی۔
وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ زیادہ متاثرہ علاقوں سے اسپین آنے والے مسافروں کو سفر کرنے سے 72 گھنٹے پہلے کرونا ٹیسٹ کرانا ہو گا۔
تاہم یہ پابندی ٹرک ڈرائیورز، سرحدوں کے آر پار کام کرنے والوں اور سرحد سے 30 کلو میٹر کی حدود میں رہنے والوں پر لاگو نہیں ہو گی۔
خیال رہے کہ متعدد فرانسیسی افراد اپنے ملک میں کرونا وبا کے سبب نافذ کردہ لاک ڈاؤن سے راہ فرار ااختیار کرتے ہوئے سرحد پار اسپین کے شہر میڈرڈ میں قحبہ خانوں اور ریستورانوں کا رُخ کر رہے ہیں۔
کرونا کے باعث ٹی بی کے خلاف کوششوں کو شدید نقصان
وائس آف امریکہ کا مستقل سلسلہ 'لائف 360' صحت مند زندگی گزارنے کے بارے میں معلومات پر مشتمل ہے۔ آج کا موضوع ٹی بی یا تپ دق کے بارے میں ہے۔ کرونا وائرس کی وبا نے ٹی بی کے خلاف کوششوں کو کس طرح متاثر کیا ہے؟ اس بارے میں جانتے ہیں صبا شاہ خان کی اس ویڈیو میں۔
بھارت میں کیسز میں اضافہ، ٹنڈولکر بھی وبا سے متاثر
بھارت میں کرونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔ سابق مایہ ناز بلے باز سچن ٹنڈولکر نے بھی ہفتے کو وبا سے متاثر ہونے کی تصدیق کی ہے۔
سچن ٹنڈولکر کا ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ وہ وبا سے محفوظ رہنے کے لیے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کر رہے تھے۔ تاہم ان میں وبا کی معتدل علامات پائی جاتی ہیں۔
ان کے بقول ان کا کرونا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے۔
ٹنڈولکر کا مزید کہنا تھا کہ گھر کے دیگر افراد کے کرونا ٹیسٹ منفی آئے ہیں اور انہوں نے اپنے آپ کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔ وہ ڈاکٹر کی ہدایات پر عمل کر رہے ہیں۔
بھارت میں ہفتے کو 62 ہزار سے زائد مزید کییسز رپورٹ کیے گئے جو کہ پچھلے سال اکتوبر کے بعد سب سے زیادہ ہیں۔
بھارت مییں اب تک ایک کروڑ 19 لاکھ افراد وبا سے متاثر اور ایک لاکھ 61 ہزار سے زائد ہلاک ہو چکے ہیں۔
شادی ہال بند: مالکان، ملازمین، تقریبات کرنے والے سب پریشان
کرونا وائرس کے باعث کھلے مقامات پر شادی کی تقریب کرنے جیسے قواعد و ضوابط نے عمارتوں کے اندر موجود شادی ہالوں کی انتظامیہ کو مشکل میں ڈال دیا۔ کچھ نے تو ہال کے آس پاس خالی جگہ سے فائدہ اُٹھایا۔ البتہ جن ہالز کے پاس ایسی سہولت نہیں تھی وہ کیا کر رہے ہیں؟ دیکھیے ثمن خان کی رپورٹ میں۔