رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

09:48 30.3.2021

پاکستان کے صدر عارف علوی کا کرونا ٹیسٹ مثبت

09:47 30.3.2021

کرونا وائرس نے ترقی کے اہداف کو دس سال پیچھے دھکیل دیا: اقوامِ متحدہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کرونا بحران نے عالمی معیشت کو گزشتہ 90 سال کی بد ترین کساد بازاری میں دھکیل دیا ہے اور معاشروں کے غیر محفوظ طبقے اور کم ترقی یافتہ ممالک کے عوام کے بری طرح متاثر ہونے سے یکساں ترقی کا خواب مزید دھندلا پڑ گیا ہے۔

ساٹھ عالمی تنظیموں کی تیار کردہ تازہ ترین رپورٹ 'سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ رپورٹ 2021' میں کہا گیا ہے کہ عالمی سطح پر اقتصادی سرگرمیوں کا رک جانا اور اس بحران سے مقابلے کے لیے دنیا کی امیر اور کم ترقی یافتہ ممالک کی صلاحیت میں پہلے سے موجود فرق ، یہ دو ایسے عوامل ہیں جنہوں نے اقتصادی امکانات کو مزید سخت ٹھیس پہنچائی ہے۔

رپورٹ مرتب کرنے والی ٹاسک فورس نے اقوام متحدہ کو بتایا ہے کہ عالمی وبا سے تقریباً ساڑھے گیارہ کروڑ ملازمتوں کے مواقع غائب ہو گئے ہیں جب کہ 12 کروڑ سے زائد افراد انتہائی غربت کے چنگل میں جا پھنسے ہیں۔

مزید پڑھیے

09:45 30.3.2021

آصف زرداری نے ویکسین لگوا لی

09:03 30.3.2021

کرونا بحران، ایشیائی امریکی طبی عملے کو بھی امتیازی رویوں کی شکایت

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکہ میں صحت کے شعبے سے وابستہ ایشیائی امریکی عملے کو گزشتہ ایک سال کرونا کی وبا کے دوران نفرت پر مبنی حملوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ کرونا وائرس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ اس کا آغاز چین کے شہر ووہان سے ہوا تھا۔

ایشیائی امریکیوں کے حقوق کے لیے آواز بلند کرنے والے ادارے "اسٹاپ اے اے پی آئی ہیٹ" نے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق گزشتہ برس مارچ سے رواں سال فروری کے دوران ایشیائی امریکیوں کے خلاف نفرت پر مبنی 3795 حملے کیے گئے۔

ان حملوں میں سے 500 واقعات رواں برس کے آغاز سے فروری کے آخر تک ریکارڈ کیے گئے۔

ایشیائی امریکی شہریوں کے خلاف گزشتہ ہفتے اٹلانٹا میں ہونے والے حملوں میں چھ ایشیائی خواتین ہلاک ہوئی تھیں۔

مزید پڑھیے

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG