رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

12:55 5.4.2021

اکشے کمار اسپتال میں داخل

کرونا وائرس کا شکار ہونے والے بالی وڈ اداکار اکشے کمار اسپتال میں داخل ہو گئے ہیں۔

اکشے نے اپنے ایک ٹوئٹ میں بتایا ہے کہ ان کی صحت بہتر ہے لیکن ڈاکٹروں کی ہدایت پر احتیاط کے پیشِ نظر وہ اسپتال میں داخل ہوئے ہیں۔

اداکار نے نیک تمناؤں کا اظہار کرنے اور اپنی دعاؤں میں انہیں یاد کرنے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

09:20 5.4.2021

بھارت میں پہلی مرتبہ ایک دن میں ایک لاکھ سے زیادہ کیسز رپورٹ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارت کو کرونا وائرس کی دوسری لہر کا سامنا ہے اور پہلی مرتبہ ملک میں ایک روز کے دوران ایک لاکھ سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

بھارت کی وزارتِ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں ایک لاکھ تین ہزار 558 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد کیسز کی کل تعداد ایک کروڑ 24 لاکھ سے زیادہ سے زیادہ ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں عالمی وبا کے شکار مزید 478 مریض ہلاک ہو گئے ہیں جس کے بعد مرنے والوں کی کل تعداد ایک لاکھ 65 ہزار 101 ہو گئی ہے۔

09:05 5.4.2021

پاکستان میں مزید 43 اموات، 4323 نئے کیسز رپورٹ

پاکستان میں کرونا وائرس کی دوسری لہر کی شدت برقرار رہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وائرس کے شکار مزید 43 مریض دم توڑ گئے ہیں جب کہ 4323 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کرونا کیسز کی تعداد چھ لاکھ 92 ہزار سے زیادہ ہے جب کہ چھ لاکھ 15 ہزار سے زیادہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

پاکستان میں عالمی وبا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 14 ہزار 821 ہے اور حکام کے مطابق اب بھی 3587 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

08:55 5.4.2021

چین: شمالی شہر رلی میں کیسز بڑھنے لگے

فائل فوٹو
فائل فوٹو

میانمار سے متصل چین کے شہر رلی میں کرونا کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور کیسز کی تعداد بڑھ کو 100 سے زیادہ ہو گئی ہے۔

حکام نے وبا پر قابو پانے کے لیے شہر کے تمام تین لاکھ شہریوں کو ویکسین لگانے کی جمعے سے شروع ہونے والی مہم کو مزید تیز کر دیا ہے۔

نیشنل ہیلتھ کمیشن کے مطابق پیر کو مزید 20 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

رلی شہر میں ان افراد کو اسپتالوں میں داخل کر دیا گیا ہے جن کے کیسز مثبت آئے تھے جب کہ وہ لوگ جن میں کرونا کی صرف علامات پائی گئی تھیں انہیں آئسولیٹ کر دیا گیا ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG