رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

14:07 7.4.2021

بختاور بھٹو زرداری کا کرونا ٹیسٹ مثبت

09:58 7.4.2021

پاکستان میں کرونا کیسز کی مجموعی تعداد سات لاکھ سے متجاوز

پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران چار ہزار چار افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد سات لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق عالمی وبا کے شکار مزید 102 مریض دم توڑ گئے ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی کل تعداد 15 ہزار 26 تک جا پہنچی ہے۔

پاکستان میں اب بھی تین ہزار 769 مریضوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

عالمی وبا کے شکار چھ لاکھ 20 ہزار سے زیادہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں جب کہ ملک میں ایکٹو کیسز کی تعداد 64 ہزار سے زیادہ ہے۔

08:56 7.4.2021

برازیل: پہلی مرتبہ یومیہ چار ہزار اموات

فائل فوٹو
فائل فوٹو

برازیل میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے شکار چار ہزار 195 مریض دم توڑ گئے ہیں۔ اموات کی یہ تعداد برازیل میں یومیہ سب سے زیادہ تعداد ہے۔

برازیل کی وزارتِ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق عالمی وبا سے لگ بھگ تین لاکھ 37 ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

امریکہ کے بعد برازیل دنیا کا دوسرا متاثرہ ترین ملک ہے۔ عالمی وبا سے امریکہ میں اب تک پانچ لاکھ 55 ہزار سے زیادہ اموات رپورٹ ہو چکی ہیں۔

برازیل میں کرونا وبا کی روک تھام کے لیے صحت کے ماہرین لاک ڈاؤن کی تجویز دے رہے ہیں۔

08:48 7.4.2021

بھارت میں دوسری مرتبہ ایک لاکھ سے زیادہ کیسز رپورٹ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارت میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک لاکھ سات ہزار ریکارڈ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ بھارت میں دوسری مرتبہ کرونا کیسز نے ایک لاکھ کا ہندسہ عبور کیا ہے۔

بھارت میں عالمی وبا کی شدت میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور گزشتہ ایک ہفتے کے دوران یومیہ کیسز کی تعداد اوسطاً 90 ہزار کے لگ بھگ رپورٹ ہو رہی ہے۔

اتوار کو پہلی مرتبہ ایک لاکھ تین ہزار کیسز رپورٹ ہوئے تھے جس کے بعد بدھ کو دوبارہ ایک لاکھ سات ہزار کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

مرکزی حکومت نے خبردار کیا ہے کہ اگلے چار ہفتے کرونا وائرس کے پھیلاؤ سے متعلق بہت تشویش ناک ہیں۔ شہری وبا کی دوسری لہر کے دوران اسے پھیلنے سے روکنے کے لیے تعاون کریں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG