کرونا کے علاج میں مددگار ڈرون
برطانیہ کے برعکس اسکاٹ لینڈ کے دور دراز علاقوں میں رہنے والے لوگ الگ تھلگ جزائر کی وجہ سے کرونا وائرس سے کافی حد تک محفوظ ہیں۔ لیکن جزائر کے درمیان فاصلے طبی سہولتوں تک رسائی اور کرونا کی تشخیص کے کام کی راہ میں رکاوٹ بھی ہیں جس کا حل لوگوں نے اُڑتے ڈرونز میں تلاش کیا ہے۔ تفصیل اس رپورٹ میں۔
بھارت میں ریکارڈ کیسز رپورٹ
بھارت میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے ایک لاکھ 84 ہزار 372 کیسز سامنے آئے ہیں۔ ایک روز کے دوران کیسز کی یہ ریکارڈ تعداد ہے۔
بھارت میں کرونا کی دوسری لہر کی شدت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور گزشتہ دو ہفتوں کے دوران کیسز اور اموات کی تعداد میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔
وزارتِ صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا کے شکار مزید ایک ہزار 27 مریض دم توڑ گئے ہیں جس کے بعد اموات کی کل تعداد ایک لاکھ 72 ہزار 85 تک پہنچ گئی ہے۔
بھارت میں اکتوبر 2020 کے بعد ریکارڈ اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔
امریکہ: وبا کے دوران خوراک کے ضیاع کی روک تھام کے نئے طریقے
امریکہ کے محکمۂ زراعت کے مطابق ہر سال ملک میں خوراک کا تقریباً 30 سے 40 فی صد حصہ ضائع ہو جاتا ہے۔ کرونا وائرس کی وبا کے دوران امريکہ ميں بھوک میں کمی اور خوراک کے ضیاع کی روک تھام کے لیے کچھ نئے طریقے اپنائے گئے ہیں۔ تفصیلات دیکھیے اس رپورٹ میں۔
پاکستان میں جون 2020 کے بعد ریکارڈ اموات
پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے شکار 135 مریض دم توڑ گئے ہیں۔ اموات کی یہ تعداد 25 جون 2020 کے بعد رپورٹ ہونے والی سب سے زیادہ تعداد ہے۔
پاکستان میں عالمی وبا سے اب تک 15 ہزار 754 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ چار ہزار 216 مریضوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں مزید 4681 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد سات لاکھ 34 ہزار 423 تک پہنچ گئی ہے۔
حکام کے مطابق ایک روز کے دوران مثبت کیسز کی شرح نو اعشاریہ سات تین رہی جب کہ ملک بھر میں اب بھی 76 ہزار سے زیادہ ہے۔