رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

14:10 18.4.2021

بھارت میں مزید دو لاکھ 61 ہزار سے زائد کیس

بھارت میں کرونا وائرس کی دوسری لہر بے قابو ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ ملک میں ایک روز میں ریکارڈ دو لاکھ 61 ہزار پانچ سو نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز ایک کروڑ 47 لاکھ 88 ہزار 109 ہو گئے ہیں۔

اتوار کو بھارت میں کرونا وائرس سے مزید 1500 سے زائد ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 77 ہزار 150 تک پہنچ گئی ہے۔

بھارت دنیا بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ دوسرا بڑا ملک ہے اور گزشتہ کئی روز سے وہاں کرونا کیسز کی تعداد بڑھ رہی ہے۔

14:07 18.4.2021

پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر میں شدت برقرار

پاکستان میں کرونا وائرس کی تیسری لہر میں شدت برقرار ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں رواں سال ریکارڈ چھ ہزار 127 کیسز اور 149 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا مریضوں کی تشخیص کے لیے سب سے زیادہ 71 ہزار 836 ٹیسٹ کیے گئے۔

اتوار کو گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران رپورٹ ہونے والے کیسز کے بعد ملک میں کرونا متاثرین کی مجموعی تعداد سات لاکھ 56 ہزار 285 ہو گئی ہے جب کہ اموات 16 ہزار 243 ہیں۔

پاکستان میں کرونا سے بچاؤ کے لیے ویکسی نیشن مہم جاری ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 10 لاکھ سے زائد افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔

حکومتِ پاکستان نے کرونا ویکسی نیشن کے لیے ایک بار پھر طبی عملے کی رجسٹریشن کا فیصلہ کیا ہے۔

20:11 17.4.2021

زمبابوے میں صدارتی احکامات کے تحت قیدیوں کی رہائی شروع

افریقی ملک زمبابوے میں کرونا وبا کے سبب جیلوں میں قید لگ بھگ تین ہزار قیدیوں کو صدارتی استثنی کے تحت رہا کرنا شروع کر دیا گیا ہے۔

زمبابوے کی دارالحکومت ہرارے میں قائم چیکوروبی جیل سے ہفتے کو 400 کے قریب قیدیوں کو رہا کیا گیا۔ جب کہ ملک کے دیگر جیلوں سے بھی قیدیوں کو رہا کیا جا رہا ہے۔

زمبابوے کے جیلوں میں 17 ہزار قیدیوں کی گنجائش ہے۔ جب کہ صدر مننگوا کی طرف سے وبا کے پیش نظر دیے جانے والے استثنی سے قبل ان جیلوں میں لگ بھگ 22 ہزار قیدی قید تھے۔

وبا کے سبب رہا کیے جانے والے قیدیوں میں وہ قیدی شامل ہیں جو معمولی جرائم کی سزا کاٹ رہے تھے۔

دیگر جرائم جیسے قتل، بغاوت، انسانی اسمگلنگ اور جنسی تشدد جیسے جرائم میں قید قیدی اس استثنی سے فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے۔

18:18 17.4.2021

بھارت: نئی دہلی کے قبرستانوں میں جگہ کم پڑنے لگی

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں کرونا سے ہلاک ہونے والے افراد کے لیے مختص قبرستان میں جگہ کم پڑنے لگی ہے۔

شہر کے مضافات میں قائم جدید قبرستان میں جگہ کم پڑ جانے کے سبب قبریں باہری دیوار تک پہنچ چکی ہیں اور مزید قبروں کے لیے بہت کم جگہ بچی ہے۔

قبرستان کے منتظم محمد شمیم کا کہنا ہے کہ تدفین کے لیے آنے والی لاشوں کو جگہ اور عملے کی کمی کے سبب واپس بھیجنے پر مجبور ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ روز تدفین کے لیے 19 لاشیں آئیں تاہم وہ صرف 15 لاشوں کی تدفین کر سکے۔

خیال رہے کہ بھارت میں مسلسل تیسرے روز یومیہ دو لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور دارالحکومت نئی دہلی، رپورٹ ہونے والے کیسز میں ممبئی سے آگے نکل گیا ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG