رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

14:08 24.4.2021

بھارت: نئی دہلی کے اسپتال میں آکسیجن کی کمی سے 20 افراد ہلاک

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کے جے پور گولڈن اسپتال میں جمعے کی رات آکسیجن کی کمی کے باعث کرونا وائرس کے 20 مریض دم توڑ گئے۔

بھارتی اخبار ‘انڈین ایکسپریس’ کے مطابق اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ڈی کے بالوجہ کا کہنا تھا کہ جمعے کی رات کو ان کی آکسیجن کی سپلائی میں سات سے آٹھ گھنٹے کی تاخیر ہوئی اور انہیں جو اسٹاک ملا، وہ ان کی مطلوبہ آکسیجن کا صرف 40 فی صد تھا۔

امریکی خبر رساں ادارے ‘ایسوسی ایٹڈ پریس’ کے مطابق نئی دہلی میں قائم بٹرا اسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سودہنشو بنکتا کا بھی کہنا تھا کہ شہر کے اسپتالوں میں آکسیجن کی کمی ہے اور ان کے اسپتال میں بھی آکسیجن ختم ہو رہی ہے۔

بھارتی حکومت کی طرف سے آکسیجن کی فراہمی کے لیے خصوصی ٹرینیں اور ٹینکرز چلائے جا رہے ہیں۔ جب کہ ایئر فورس کے جہاز بھی اس مقصد کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

13:53 24.4.2021

پاکستان کے وزیرِ اعظم کا بھارتی عوام سے اظہارِ یکجہتی

پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان نے کرونا سے شدید متاثرہ پڑوسی ملک بھارت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

عمران خان نے ایک بیان میں کہا کہ وہ کرونا کی مہلک ترین لہر کا سامنا کرنے والے بھارت کے عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ اپنے پڑوسی ممالک سمیت دنیا بھر میں وبا کی زد میں آنے والوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ انسانیت پر حملہ آور اس آفت کا باہم مل کر مقابلہ کرنا چاہیے۔

13:49 24.4.2021

بھارت میں مزید دو ہزار 624 اموات، تین لاکھ 46 ہزار کیسز رپورٹ

بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے تین لاکھ 46 ہزار 786 ریکارڈ یومیہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ جب کہ وبا کے سبب ہفتے کو ریکارڈ دو ہزار 624 اموات رپورٹ ہوئیں۔

وزارتِ صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دارالحکومت نئی دہلی میں 348 اموات سامنے آئیں۔ جب کہ شہر کے اسپتالوں میں آکسیجن کی شدید قلت ہے۔

دہلی میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 24 ہزار سے زائد افراد کے کرونا وائرس سے متاثر ہونے کی تشخیص ہوئی۔

بھارت میں سب سے زیادہ متاثرہ ریاست مہاراشٹرا میں ہفتے کو مہلک وائرس کے سبب 773 افراد ہلاک ہوئے۔ جب کہ 66 ہزار سے زائد کرونا کیسز رپورٹ کیے گئے۔

جنوبی ایشیائی ملک بھارت میں اب تک کرونا وبا سے ایک کروڑ 66 لاکھ سے زائد افراد وبا سے متاثر اور ایک لاکھ 89 ہزار سے زائد ہلاک ہو چکے ہیں۔

13:41 24.4.2021

پاکستان میں یومیہ ریکارڈ ہلاکتیں، مجموعی اموات 17 ہزار ہو گئیں

پاکستان میں کرونا وائرس سے ایک دن میں ریکارڈ 157 افراد کی موت ہوئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق قبل ازیں ایک دن میں سب سے زیادہ اموات گزشتہ برس وبا کی پہلی لہر میں 20 جون کو 153 ہلاکتوں کی صورت میں ہوئی تھی۔

وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان میں پاکستان میں وبا کے حالیہ پھیلاؤ کو کرونا وائرس کی تیسری لہر قرار دے چکے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق مزید 157 افراد کی ہلاکت کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 16 ہزار 999 ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ 10 دن میں پاکستان میں ایک ہزار 246 افراد وبا سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG