رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

20:41 1.5.2021

فرانس میں وائرس کی بھارتی قسم کی تشخیص

یورپ کے ملک فرانس کے تین افراد میں کرونا وائرس کی بھارتی قسم کی تشخیص ہوئی ہے۔

وزارتِ صحت کا جمعے کو کہنا تھا کہ جنوبی ایشیائی ملک بھارت سے آنے والے ایک شخص میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

وزارتِ صحت کے مطابق تینوں افراد کو قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔ ان سے ملنے والے افراد کا پتا لگا لیا گیا ہے۔

سماجی رابطوں کی سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کردہ وزیر صحت کے بیان کے مطابق بھارت سے فرانس پہنچنے والے شخص کو ایک ہوٹل میں قرنطینہ کیا گیا ہے۔

اس سے قبل جنوب مغربی فرانس سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون میں بھارت کا سفر کرنے کے بعد وبا کی تشخیص ہوئی تھی۔

فرانس کی ہیلتھ ایجنسی کے سربراہ کا صحافیوں سے گفتگو میں کہنا تھا کہ تینوں افراد ٹھیک ہیں اور ان میں سے کوئی بھی انفیکشن سے شدید متاثر نہیں ہے۔

واضح رہے کہ تینوں افراد کی عمریں 55 سال سے کم ہیں۔

20:33 1.5.2021

وائرس سے چھٹی، مالدیپ میں رئیس بھارتیوں کی آمد جاری

بحر ہند میں ایک ہزار چھوٹے جزیروں پر مشتمل ملک مالدیپ میں کرونا وائرس سے بچنے کے لیے بالی ووڈ کے ستاروں سمیت رئیس بھارتی شہریوں کی آمد جاری ہے۔

مالدیپ نے اپنی بین الاقوامی سرحدیں پچھلے برس تین ماہ تک بند رکھنے کے بعد جولائی میں کھول دی تھیں۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ملک میں ابھی تک آنے والے سیاحوں میں زیادہ اکثریت کا تعلق بھارت سے ہے۔

اس ہفتے جہاں دنیا کے دیگر ممالک نے بھارت سے فلائیٹس پر پابندی عائد کر رکھی ہے، مالدیپ نے بھارت سے آنے والے سیاحوں کی آمد کو ممکن بنانے کے لیے اپنے قواعد و ضوابط میں کچھ تبدیلیاں کی ہیں۔

ان تبدیلیوں میں سیاحوں کو تفریح گاہوں اور سفاری بوٹس تک محدود رکھنا شامل ہیں۔ سیاحوں کو ان گیسٹ ہاؤسز میں جانے کی اجازت نہیں ہو گی جن کے گرد مقامی آبادی موجود ہے۔

مالدیپ کی سیاحتی اتھارٹی وزٹ مالدیوز کے سربراہ طیب محمد نے اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہمارے چھوٹے چھوٹے جزیروں کا جغرافیہ ہمیں وائرس کے خطرے سے محفوظ رکھتا ہے۔‘‘

مزید جانیے

20:28 1.5.2021

امریکہ کرونا بحران کے باعث بھارت سے سفرکو محدود کر رہا ہے: امریکی عہدیدار

بھارت میں کرونا کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر بائیڈن انتظامیہ بھارت سے امریکہ آںے والی پروازوں کو عارضی طور پر منگل چار مئی سے محدود کر رہی ہے۔

امریکی اخبار وال سٹریٹ جنرل کے مطابق، وائٹ ہاوس کے ایک عہدیدار نے جمعے کو بتایا ہے کہ یہ فیصلہ امریکہ کے سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پری وینشن کی طرف سے جاری کی گئی ہدایات کے بعد بھارت میں کووڈ نائینٹین کی مختلف اقسام کے عام ہونے اور انتہائی غیر معمولی طور پر بگڑتی ہوئی صورتحال کی روشنی میں کیا گیا ہے۔

اس سے قبل، بھارت کو کرونا بحران میں اہم طبی رسد فراہم کرنے کے لئے امریکی امدادی جہاز جمعے کے روز نئی دہلی پہنچا تھا۔

امریکی حکام کے مطابق، امدادی سامان کی خصوصی پروازیں آئندہ ہفتے تک جاری رہیں گی، جن میں امریکی کمپنیوں اور افراد کی جانب سے عطیہ کردہ سامان بھارت پہنچایا جائے گا۔ صدر جو بائیڈن نے کرونا وائرس سے نمٹنےکی بھارت کی کوششوں میں مدد فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

چار سو سے زائد آکسیجن سیلنڈر اور دیگر طبی سامان کے علاوہ کرونا وائرس کے فوری ٹیسٹ کی کٹس پر مشتمل یہ رسد لے کرامریکی سوپر گلیکسی عسکری ٹرانسپورٹ طیارہ نئی دہلی پہنچا ہے۔

مزید جانیے

20:26 1.5.2021

امریکہ: مساجد میں نمازیوں کی گنجائش بتانے والی ایپس

کرونا وبا کے باوجود مسلمانوں کے مقدس مہینے رمضان میں بہت سی مساجد کھلی ہوئی ہیں۔ لیکن کئی ممالک میں نمازیوں کی تعداد محدود رکھنے کی پابندی کے باعث یہ ضروری نہیں کہ مسجد جانے والے ہر شخص کو جگہ بھی مل جائے۔ اس مسئلے کے حل کے لیے امریکہ میں مساجد اور نمازی موبائل فون ایپلی کیشن کا سہارا لے رہے ہیں۔

امریکہ: مساجد میں نمازیوں کی گنجائش بتانے والی ایپس
please wait

No media source currently available

0:00 0:02:20 0:00

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG