رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

17:19 2.5.2021

چین میں کرونا ویکسین کی 27 کروڑ سے زائد خوراکیں لگا دی گئیں

چین کے قومی صحت کمیشن کا کہنا ہے کہ ملک میں کووڈ-19 ویکسین کی 27 کروڑ سے زائد خوراکیں لگا دی گئی ہیں۔

خبررساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق قومی صحت کمیشن کا اتوار کو کہنا تھا کہ ہفتے تک ملک بھر میں کرونا سے بچاؤ کے لیے 27 کروڑ 4 لاکھ 10 ہزار ویکیسن کی خوراکیں لگائی جا چکی ہیں۔

چین میں کرونا ویکسی نیشن میں تیزی کی گئی ہے تاہم اتنی بڑی تعداد میں آبادی کے سبب یہ اب بھی آبادی کے ہر 100 افراد کے تناسب کے حساب سے امریکہ سے پیچھے ہے۔

چین میں کرونا وبا کا زور ٹوٹ چکا ہے اور معمول کی سرگرمیاں بحال کر دی گئی ہیں۔


14:35 2.5.2021

پاکستان میں کرونا سے اموات 18 ہزار سے متجاوز

پاکستان میں کرونا وائرس کی تیسری لہر کی شدت جاری ہے اور ملک میں مزید چار ہزار 414 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 45 ہزار 275 افراد کے کرونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں مثبت کیسز کی شرح 9.74 فی صد رہی۔

ملک میں اتوار کو کرونا وائرس سے 113 ہلاکتیں بھی ہوئی۔ اس طرح مجموعی اموات کی تعداد 18 ہزار 70 ہوگئی ہے۔

پاکستان میں کرونا وائرس کے فعال کیسز 89 ہزار 661 ہیں جب کہ پانچ ہزار چار سو اڑتالیس مریض کی نگہداشت میں ہیں۔

14:29 2.5.2021

بھارت میں مزید تین لاکھ 92 ہزار سے زائد کیس

بھارت میں کرونا بحران کی تباہ کاریاں بدستور جاری ہے جب کہ اسپتالوں میں گنجائش کی کمی کے علاوہ شمشان گھاٹوں اور قبرستانوں میں بھی جگہ کم پڑ رہی ہے۔

دنیا میں کرونا وبا کا ہاٹ اسپاٹ سمجھے جانے والے بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید تین لاکھ 92 ہزار سے زائد کیسز اور تین ہزار چھ سو 89 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔

حکام کے مطابق ملک میں گزشتہ 10 روز سے مسلسل تین لاکھ سے زائد یومیہ کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔ اتوار کو رپورٹ ہونے والے ان نئے کیسز کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد ایک کروڑ 95 لاکھ 60 ہزار ہو گئی ہے۔

وائرس سے اب تک دو لاکھ 15 ہزار 542 لوگ ہلاک بھی ہوئے ہیں۔

کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لگ بھگ 10 ریاستوں اور وفاقی اکائیوں نے پابندیاں لگا دی ہیں اور مشرقی ریاست اڑیسہ میں بھی دو ہفتوں کا لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے۔

20:44 1.5.2021

بھارت میں ریکارڈ چار لاکھ سے زائد یومیہ کیسز رپورٹ، مزید ساڑھے تین ہزار اموات

بھارت میں کرونا کے یومیہ کیسز میں اضافہ جاری ہے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید چار لاکھ سے زائد افراد میں وبا کی تشخیص ہوئی ہے۔

بھارت میں ہفتے کو چار لاکھ ایک ہزار 993 مزید افراد میں وبا کی تشخیص ہوئی جس کے بعد بھارت یومیہ رپورٹ کیے جانے والے کیسز میں دنیا بھر میں سر فہرست آ گیا ہے۔

جنوبی ایشیائی ملک بھارت میں مسلسل دسویں روز تین لاکھ سے زائد یومیہ کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔

وزارتِ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں وبا کے باعث مزید تین ہزار 523 اموات ہوئیں۔ بھارت میں اب تک وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 2 لاکھ 11 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔

بھارت میں اب تک کرونا کے ایک کروڑ 80 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ کیے جا چکے ہیں۔

دوسری طرف بھارت میں اٹھارہ سال سے زائد افراد کے لیے کرونا ویکسین لگائے جانے کے عمل کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG