کراچی کے بازاروں میں رش
پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں ہفتے کو بازار کھلے ہوئے جب کہ اتوار سے عید تک بازار بند رہیں گے۔ کرونا کے بڑھتے کیسز کے پیشِ نظر حکومت نے عید سے ایک ہفتہ قبل لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایسے میں بازاروں میں شدید رش ہے۔ خریداروں میں بعض تو کرونا کی احتیاطی تدابیر پر عمل کر رہے ہیں جب کہ بیشتر نے ماسک بھی نہیں پہنے اور نہ ہی سماجی فاصلے کا خیال رکھا جا رہا ہے۔
بلوچستان: تاجر برادری نے کاروبار بند کرنے کا فیصلہ مسترد کر دیا
بلوچستان میں حکومت نے کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے آٹھ مئی سے 16 مئی تک کاروبار بند رکھنے کا فیصلے کیا تھا۔ البتہ تاجر برادری نے اسے فیصلے کو مسترد کر دیا ہے۔ ہفتے کو کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دیگر شہروں میں تمام کاروباری مراکز کھلے رہے۔ بازاروں میں لوگوں کا رش بھی زیادہ رہا۔
اسلام آباد میں کاروباری مراکز بند
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں حکومت کی جانب سے کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے آٹھ سے 16 مئی تک لاک ڈاؤن کیا جا رہا ہے اس دوران شہر کے تمام کاروباری مرکز بند ہیں۔
عید کی خریداری کی ڈیڈ لائن آج شام تک
سندھ حکومت نے کراچی میں ہفتے کی صبح سے شام چھ بجے تک بازار کھلے رکھنے کی اجازت دی ہے۔ اتوار سے عید تک نہ صرف بازار بند رہیں گے بلکہ کوئی بھی چھوٹا یا بڑا اسٹال لگانے اور چاند رات کو ہونے والی گہما گہمی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیشِ نظر عید سے ایک ہفتہ قبل لگنے والے لاک ڈاؤن کے فیصلے کو کاروباری افراد کس نظر سے دیکھتے ہیں بتا رہی ہیں وائس آف امریکہ کی نمائندہ سدرہ ڈار، جو اس وقت ایک بازار میں موجود ہیں۔