رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

10:40 10.5.2021

کراچی ایکسپو سینٹر ویکسی نیشن سینٹر میں تبدیل

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے ایکسپو سینٹر کو ویکسی نیشن سینٹر میں تبدیل کردیا گیا ہے۔

محکمۂ صحت سندھ کے ایک ٹوئٹ کے مطابق صوبائی وزیرِ صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے پاکستان کے سب سے بڑے ویکسی نیشن سینٹر کا افتتاح کیا۔

ان کے بقول ایکسپو سینٹر میں یومیہ 25 سے 30 ہزار ویکسی نیشن کی جاسکتی ہیں اور یہاں تربیت یافتہ عملہ 24 گھنٹے موجود ہے۔

10:25 10.5.2021

پاکستان میں مثبت کیسز کی شرح 9 فی صد سے زیادہ

پاکستان میں کرونا وائرس کی تیسری لہر جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید تین ہزار 447 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران 37 ہزار 756 افراد کے کرونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں مثبت کیسز کی شرح 9.12 فی صد رہی۔ اس طرح مجموعی کیسز کی تعداد آٹھ لاکھ 61 ہزار 473 ہوگئی۔

ملک میں وائرس سے متاثرہ 78 مریض انتقال بھی کر گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 18 ہزار 993 تک پہنچ گئی۔

کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 80 ہزار 375 ہے جن میں سے چار ہزار 846 نگہداشت کی حالت میں ہیں۔

واضح رہے کہ ملک میں کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے حکومت نے عید تک سخت پابندیاں عائد کردی گئی ہیں اور لوگوں کو گھروں میں رہنے کی تاکید کی ہے۔

10:14 10.5.2021

بھارت میں کرونا مریضوں کی تعداد سوا دو کروڑ سے متجاوز

بھارت میں کرونا وائرس کی دوسری لہر کی شدت جاری ہے۔
بھارت میں کرونا وائرس کی دوسری لہر کی شدت جاری ہے۔

بھارت میں کرونا وائرس کے مزید تین لاکھ 66 ہزار سے زائد کیسز اور تین ہزار 700 سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔

بھارت کی وزارتِ صحت کے مطابق ملک میں پیر کو کرونا وائرس کے مجموعی کیسز تین لاکھ 66 ہزار 161 کے اضافے سے دو کروڑ 26 لاکھ 62 ہزار 575 تک پہنچ گئے ہیں۔

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں تین ہزار 754 ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں جس کے بعد مجموعی تعداد دو لاکھ 46 ہزار 116 ہوگئی ہے۔

بھارت میں کووڈ 19 کے کیسز میں اضافے کے ساتھ ہی ویکسی نیشن کا عمل بھی تیزی سے جاری ہے اور اب تک سترہ کروڑ سے زیادہ افراد کی ویکسی نیشن کی جا چکی ہے۔

18:23 9.5.2021

ٰیورپی یونین کا کرونا ویکسین کی مزید ایک ارب 80 کروڑ خوراکیں حاصل کرنے کا معاہدہ


یورپی کمیشن کی صدر ارسلا ونڈر لین نے تصدیق کی ہے کہ یورپی یونین نے امریکی دوا ساز کمپنی 'فائزر' کی تیار کردہ کرونا ویکسین کی ایک ارب 80 کروڑ خوراکوں کی فراہمی کا معاہدہ کر لیا ہے۔

یورپی یونین 'فائزر' کی تیار کردہ ویکسین کی 60 کروڑ خوراکیں پہلے ہی حاصل کر چکا ہے۔

ارسلا ونڈر لین نے ہفتے کو پرتگال میں یورپی یونین سمٹ کے بعد ٹوئٹ کی کہ ویکسین کے نئے معاہدوں سے نہ صرف رُکن ممالک کی ضروریات پوری ہو سکیں گی بلکہ یونین سے باہر کم آمدنی والے ممالک کو یہ برآمد بھی کی جا سکیں گی۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG