رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

11:21 14.5.2021

بھارت میں تین لاکھ 43 ہزار سے زائد نئے کیسز, مزید چار ہزار اموات

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارت میں کرونا وائرس کی دوسری لہر کی شدت جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تین لاکھ 43 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ملک میں مزید چار ہزار افراد کرونا وائرس کے باعث ہلاک ہو گئے جس کے بعد اموات کی تعداد دو لاکھ 62 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

بھارت میں کرونا وائرس انفیکشنز اور اموات کی تعداد بلند سطح پر برقرار ہے جس سے وزیرِ اعظم نریندر مودی کی حکومت پر دباؤ میں اضافہ ہو رہا ہے کہ وہ دنیا کے دوسرے سب سے گنجان آباد ملک میں لاک ڈاؤن نافذ کریں۔

11:01 14.5.2021

ویکسین کی دونوں خوراک حاصل کرنے والے امریکیوں کو ماسک کی ضرورت نہیں: صدر بائیڈن

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے اعلان کیا ہے کہ وہ امریکی جنہیں ویکسین لگ چکی ہے، ان میں سے زیادہ تر کو اب ماسک پہننے کی ضرورت نہیں ہے، لیکن اگر کسی نے ویکسین نہیں لگوائی، تو اسے ہر صورت میں ماسک پہننا ہو گا۔

جمعرات کو وائٹ ہاؤس کے روز گارڈن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، صدر بائیڈن نے کہا کہ وہ یہ اعلان وبائی امراض کے کنٹرول سےمتعلق ادارے سینٹر فار ڈزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن (سی ڈی سی) کی سفارش کے بعد کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کیلئے یہ ایک اچھا دن ہے۔

صدر بائیڈن نے کہا کہ سی ڈی سی نے سفارش کی ہے کہ امریکی نہ صرف کھلی بلکہ بند جگہوں پر یا اجتماعات میں بھی بغیر ماسک پہنے جا سکتے ہیں۔ نائب صدر کاملا ہیرس بھی اس پریس کانفرنس کے دوران صدر کےہمراہ موجود تھیں۔ دونوں نے ماسک نہیں پہنا ہوا تھا۔

خیال ہے کہ صدر بائیڈن کے اس اعلان کے بعد معمول کی زندگی کی جانب لوٹنے کا راستہ ہموار ہونا شروع ہو جائے گا۔

مزید پڑھیے

10:56 14.5.2021

بھارت میں کرونا کے تین لاکھ 43 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

بھارت میں کرونا وائرس کی دوسری لہر کی شدت جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تین لاکھ 43 ہزار 144 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ملک میں مزید چار ہزار افراد کرونا وائرس کے باعث ہلاک ہو گئے جس کے بعد اموات کی تعداد ڈھائی لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

بھارت میں کرونا وائرس انفیکشنز اور اموات کی تعداد بلند سطح پر برقرار ہے جس سے وزیرِ اعظم نریندر مودی کی حکومت پر اس دباؤ میں اضافہ ہو رہا ہے کہ وہ دنیا کے دوسرے سب سے گنجان آباد ملک میں لاک ڈاؤن نافذ کریں۔

10:29 14.5.2021

پاکستان: مثبت کیسز کی شرح آٹھ اعشاریہ ایک نو فی صد

پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر کے دوران مزید 48 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں دو ہزار 517 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

حکام کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 30 ہزار 700 افراد کے کرونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں مثبت کیسز کی شرح آٹھ اعشاریہ ایک نو فی صد رہی۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG